• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اداکاراؤں کے لباس پر تنقید اور انٹرنیٹ ٹرول

شائع August 22, 2017 اپ ڈیٹ August 27, 2017
اداکارہ ایلینا ڈی سوزا کے ساتھ مداحوں نے بدتمیزی کی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ ایلینا ڈی سوزا کے ساتھ مداحوں نے بدتمیزی کی—فوٹو: انسٹاگرام

اس میں کوئی شک نہیں کہ ایشیاء سے لے کر امریکا تک ہر خطے میں مشہور شخصیات کے ملبوسات، فیشن اور کردار موضوع بحث ہوتے ہیں جبکہ آئے دن کسی نہ کسی سلیبرٹی کے فیشن اور لباس کو بہانہ بنا کر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

سلیبرٹییز کے لباس اور فیشن پر تنازع کھڑا کرنے میں سوشل میڈیا نے مزید آسانی پیدا کردی ہے جبکہ اب ان شخصیات کو آن لائن تنقید و تضحیک کا نشانہ بنانا معمول بن گیا ہے۔

انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنائے جانے کو ’ٹرول‘ کہا جاتا ہے، جس کا آج کل ہولی وڈ سے زیادہ بولی وڈ میں رجحان پایا جاتا ہے۔

بھارتی اداکاراؤں کو آئے دن ان کی تصاویر، ویڈیوز، لباس اور فیشن کی وجہ سے انٹرنیٹ پر ٹرول کیا جاتا ہے، جس کا اندازہ گزشتہ اور رواں ہفتے کے دوران متعدد نامور اداکاراؤں کو ٹرول کیے جانے سے لگایا جا سکتا ہے۔

بولی وڈ اداکاراؤں کو ان کی تصاویر، ویڈیوز، فلمی مناظر، مختصر لباس، فیشن اور بیانات کی وجہ سے انٹرنیٹ پر ٹرول کیا جانا نئی بات نہیں، تاہم اس روش میں مسلسل اضافہ ہونا تشویش ناک ضرور مانا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لباس وانداز پر تضحیک کا نشانہ بننے والی بھارتی اداکارائیں

گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ اداکارہ ’ایشا گپتا‘ کی تصاویر موضوع بحث رہیں۔

ایشا گپتا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متعدد تصاویر شیئر کیں، بعض میں وہ مختصر لباس میں تھیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ان تصاویر پر تنقید کی گئی۔

ابھی ایشا گپتا کا معاملہ ختم ہی نہیں ہوا تھا کہ کالکی کوچلن کی ایک تصویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر مبینہ 'قابلِ اعتراض' تصویر شیئر کیے جانے پر کالکی کوچلن کو بھی ٹرول کیا گیا۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ سپر اسٹار پریانکا چوپڑا کو بھی نہیں بخشا گیا، حالانکہ انہوں نے نہ تو مختصر کپڑوں میں اپنی تصویر شیئر کی اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض ویڈیو تھی۔

پریانکا نے بھارت کے یوم آزادی کی مناسبت سے ہندوستانی ترنگے کے ساتھ اپنی تصویر اور ویڈیو شیئر کی، لیکن اس پر بھی انہیں ٹرول کیا گیا۔

Independence Day #Vibes 🇮🇳#MyHeartBelongsToIndia #happyindependencedayindia #jaihind

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

مزید پڑھیں: لباس اور فیشن عمر سے بالاتر قرار

اور تو اور اداکارہ جیکولین فرنینڈز کو ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اے جنٹلیمین‘ کے منظر کی ایک ویڈیو شیئر کرنے پر بھی ٹرول کیا گیا۔

جیکولین فرنینڈز نے فلم 'اے جنٹلمین' کے ایک گانے میں پول کے ساتھ رقص کرنے کی مختصر ویڈیو شیئر کی تھی، جس پر انہیں ٹرول کیا گیا۔

اس دوران اداکار شاہد کپور نے بھی اپنی ایک تصویر کو ٹوئٹر پر پروفائل پکچر بنایا، مگر وہ ٹرول ہونے سے محفوظ رہے۔

شاہد کپور کی تصویر میں انہیں شرٹ کے بغیر اپنے سینے اور مسلز کا مظاہرہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں اداکارہ ٹینا دتہ کی مختصر لباس کی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں، حالانکہ ان کی یہ تصاویر فیشن کلیکشن کی تشہیر کا حصہ تھیں ، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اگر وہ ان کا نام اور کوڈ بتاکر مصنوعات خریدیں گے تو انہیں 15 فیصد رعایت بھی مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون کے مختصر لباس کی تصویر پر ہنگامہ

رواں اور گزشتہ ہفتے بولی وڈ اداکاراؤں کو ہراساں اور تنقید کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ صرف انٹرنیٹ تک محدود نہیں رہا، بلکہ بعض اداکاراؤں کو حقیقی معنوں میں بھی تضحیک کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکاراؤں کے ساتھ بد تمیزی کی تازہ مثال بولی وڈ اداکارہ ایلینا ڈی سوزا کے ساتھ مداحوں کی جانب سے ممبئی کی ایک سڑک پر کی جانے والی بد تہذیبی کی صورت میں دیکھنے میں آئی۔

ہوا یوں کہ ایلینا ڈی سوزا ممبئی میں لکمے فیشن ویک کے لیے جاتے ہوئے کسی سڑک پر ٹریفک میں پھنس گئیں، جس کے بعد کئی مداح انہیں ٹریفک میں پھنسا دیکھ کر ان کی جانب دوڑ پڑے اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔

اداکارہ نے اس بدتمیزی پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ وہ عوامی شخصیت ہیں اور انہیں احساس ہے کہ ان کی نجی زندگی بہت شاہانہ نہیں ہے، مگر وہ کسی بھی مرد کو اپنے ساتھ بدتمیزی کا حق نہیں دیں گی۔

These r my bedroom eyes Photo by my bedroom eyes muse @andrewkneebonephotography #fijinow #fijihappy #ileanainfiji

A post shared by Ileana D'Cruz (@ileana_official) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024