• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سیکریٹ سپر اسٹار کا پہلا گانا ریلیز

شائع August 21, 2017
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی ہوم پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کا پہلا گانا جاری کردیا گیا۔

ڈائریکٹر ایڈویت چوہان کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کے مرکزی کردار میں عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ کی پہلوان لڑکی زارا وسیم نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی ایک 14 سالہ لڑکی کے گلوکارہ بننے اور اس کے خاندان کی جانب سے اسے موسیقی سے دور رہنے کی پابندیوں کے ارد گرد گھومتی ہے۔

ریلیز کیے گئے گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 16 سالہ نئی گلوکارہ میگھنا مشرا نے گایا ہے، جس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے عامر خان نے ٹوئیٹ بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سیکرٹ سپر اسٹار! ’برقع میں ملبوس گٹار بجاتی لڑکی‘

عامر خان نے ٹوئیٹ میں بتایا کہ ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے لیے اس گانے کو ایک سیکریٹ سپر اسٹار نے گایا، انہوں نے گانے کی تیاری میں مدد دینے پر میگھنا مشرا، امت اور کوثر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

’میں کون ہوں‘ کے بول سے جاری کیے گئے گانے کو چند ہی گھنٹوں میں 14 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا، جب کہ اسے ہزاروں افراد نے پسند بھی کیا۔

مزید پڑھیں: عامر کی فلم بااختیار خواتین کی کہانی

گانے میں فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی لڑکی کو ایک سادے کمرے میں برقع میں ملبوس گانا گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

گانا شروع ہونے سے قبل لڑکی اپنا تعارف کراتے وقت اپنا نام بتانے سے ڈرتی ہیں، اور پھر وہ اپنا نام بتائے بغیر گانا شروع کردیتی ہیں۔

سیکریٹ سپر اسٹار کو عامر خان کی ہوم پروڈکشن کے تحت رواں برس دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

اس فلم میں عامر خان بھی خصوصی مگر مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024