• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہولی وڈ فلم ’تھور ریگنوروک‘ کا ٹریلر اور تصاویر جاری

شائع August 21, 2017
تھور کا کردار کرس ہیمس ورتھ ادا کر رہے ہیں—فوٹوای نیوز
تھور کا کردار کرس ہیمس ورتھ ادا کر رہے ہیں—فوٹوای نیوز

ہولی وڈ کی آنے والی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’تھور ریگنوروک‘ کی تصاویر جاری کردی گئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی فلم کا جاپانی ٹریلر جاری کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹر ٹیکا ویٹیٹی کی اس سپر پیرو فلم کی شوٹنگ گزشتہ ڈیڑھ برس سے جاری ہے، جب کہ اسے رواں برس نومبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

یہ مووی تھور سیریز کی تیسری فلم ہے، اس سے قبل 2011 میں تھور کی پہلی فلم جاری کی گئی تھی، ریکارڈ بزنس کے بعد اس کی دوسری فلم ’تھوردی ڈارک ورلڈ‘ کو 2013 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سپر ہیروز پر بننے والی 15 بہترین فلمیں
فلم میں لوکی کا کردار ٹوم ہڈلسٹن نبھاتے نظرآئیں گے—فوٹوای نیوز
فلم میں لوکی کا کردار ٹوم ہڈلسٹن نبھاتے نظرآئیں گے—فوٹوای نیوز

پہلی دو فلموں کی شاندار کامیابی کے بعد ٹیم نے 2014 میں سیریز کی تیسری فلم بنانے کا اعلان کیا تھا، جب کہ تیسری فلم کی شوٹنگ 2016 میں شروع کردی گئی تھی۔

رواں ماہ 16 اگست کو تھور ریگنوروک کا جاپانی ٹریلر جاری کیا گیا تھا، جب کہ 21 اگست کو فلم کی انٹرنیشنل تصاویر جاری کی گئیں۔

سپر ہیرو کرداروں پر مبنی فلم کے کردار خوب لڑتے نظر آئیں گے—فوٹوای نیوز
سپر ہیرو کرداروں پر مبنی فلم کے کردار خوب لڑتے نظر آئیں گے—فوٹوای نیوز

جاری کی گئی تصاویر میں فلم کے مرکزی کرداروں کو فلم کے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: 8 سائنس فکشن خیالات جو زمین پر ڈھا سکتے ہیں قیامت

اس فلم کی کہانی بھی سیریز کی پہلی دونوں فلموں کی طرح سپر ہیرو کے ارد گرد گھومتی ہے، فلم کے مرکزی سپر ہیرو کا نام تھور ہوتا ہے، جس سے اس کا ایک آلہ چھین کر اسے کسی سیارے پر قید و بند کردیا جاتا ہے۔

تھور کو خطرناک لڑائیاں لڑتے دکھایا گیا ہے—فوٹوای نیوز
تھور کو خطرناک لڑائیاں لڑتے دکھایا گیا ہے—فوٹوای نیوز

سیارے میں قید و بند سپر ہیرو کی جانب سے اپنی آزادی کے لیے کی جانے والی جدوجہد کے ارد گرد گھومنے والی کہانی پر مبنی اس فلم کے مرکزی اداکاروں میں کرس ہیمس ورتھ، ٹوم ہڈلسٹن، کیٹ بلینشٹ، ایڈریس ایلبا، جیف گولڈبلم اور ٹیسا تھومپسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 16 بہترین سائنس فکشن فلمیں
والکیری کا کردار ٹیسا تھومپسن کرتی نظر آئیں گی—فوٹوای نیوز
والکیری کا کردار ٹیسا تھومپسن کرتی نظر آئیں گی—فوٹوای نیوز

مارول اسٹوڈیو کی اس فلم کو والٹ ڈزنی اسٹوڈیو کے موشن پکچر تلے رواں برس 3 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ تھور رینگروک مارول کومک سیریز کی 17 ویں فلم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024