• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کی مزید تصاویر لیک

شائع August 18, 2017
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

سام سنگ کے اگلے ہفتے میں متعارف کرائے جانے والے فون گلیکسی نوٹ 8 کی مزید تصاویر لیک ہوکر سامنے آئی ہیں۔

چینی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ویبو پر سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون کی تصاویر پوسٹ کی گئیں۔

ان تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کافی پتلی ڈیوائس ہے جو کہ ممکنہ طور پر 8.5 ملی میٹر موٹی ہوگی۔

مزید پڑھیں : گلیکسی نوٹ ایٹ 23 اگست کو متعارف کرانے کا اعلان

کافی بڑا انفٹنی ڈسپلے اور بہت کم بیزل کے ساتھ یہ گلیکسی نوٹ سیون سے کافی مختلف فون ہوگا۔

اس فون کے بیک پر ڈوئل کیمرہ ہے اور اس طرح یہ سام سنگ کا پہلا ڈوئل کیمرہ اسمارٹ فون بھی ثابت ہونے والا ہے، تاہم اس میں بھی فنگر پرنٹ سنسر گلیکسی ایس ایٹ کی طرح بیک پر دیا جارہا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ 6.3 انچ ڈسپلے والا فون ہے جس میں سپر امولیڈ اسکرین دی گئی ہے جو کہ 18:5:9 ریشو کے ساتھ ہوگی۔

اس ڈوئل کیمرے میں بارہ میگا پکسل سنسرز دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ سکس جی بی ریم کے ساتھ یہ گلیکسی ایس ایٹ سے بھی زیادہ طاقتور فون ثابت ہونے والا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس میں 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہوگی جس میں اضافہ ممکن ہوگا۔

واضح رہے کہ گلیکسی نوٹ 8 کو 23 اگست کو متعارف کرایا جائے گا جبکہ اسے ستمبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور کہا جارہا ہے کہ اس کی قیمت ایک ہزار ڈالرز سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

اس طرح یہ سام سنگ کا مہنگا ترین فون بھی ثابت ہونے والا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024