رہائش کے لیے دنیا کے 10 بہترین شہر
عالمی نشریاتی ادارے ’دی اکانامکس‘ نے دنیا بھر میں رہائش کے لیے بہترین شہروں کی رینکنگ جاری کردی۔
یہ رپورٹ ہر سال جاری کی جاتی ہے، جس میں دنیا بھر کے کم سے کم 140 شہروں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لے کر شہروں کو رہائش کے لیے بہتر سے بہتر کا درجہ دیا جاتا ہے۔
سال 2017 کی رپورٹ کے مطابق جائزے کے لیے دنیا کے تمام براعظموں کے 140 شہروں کا جائزہ لیا گیا۔
شہروں میں صحت، تعلیم، تعمیر و ترقی کے بنیادی ڈھانچے، کاروبار سے متعلق استحکام اور ثقافت و ماحول کی بہتر سہولیات کو دیکھ کر ان کی درجہ بندی کی گئی۔
دنیا کے 140 شہروں میں پاکستان کا واحد شہر کراچی شامل ہے، جو رہائش کے لیے بہترین شہروں میں 134 ویں نمبر پر ہے۔
اگر یہ کہا جائے کہ کراچی رہنے کے لیے دنیا کے 10 غیر موزوں شہروں میں سے تیسرے نمبر پر ہے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔
رہائش کے لیے دنیا کے 10 بہترین شہروں میں آسٹریلیا اور کینیڈا کے تین تین، جب کہ نیوزی لینڈ، جرمنی، فن لینڈ اور آسٹریا کا ایک ایک شہر شامل ہے۔
درج ذیل تصاویر میں رہنے کے لیے دنیا کے 10 بہترین شہروں کی فائل تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔
تبصرے (4) بند ہیں