• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب

شائع July 4, 2013

۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت خزانہ کے ترجمان نے آج بروز جمعرات مورخہ 4 جولائی کی صبح ایک بریفنگ میں بتایا ہے کہ گزشتہ دوہفتوں سے جاری پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے نئے پروگرام پر مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ پاکستان آج کسی وقت لیٹر آف ان ٹینڈ پر دستخط کرکے آئی ایم ایف کے حوالے کردے گا۔

وزارت خزانہ کے ترجمان و مشیر رانا اسد امین نے ڈان نیوز کو بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام پر مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں اور وزیر خزانہ آج شام پریس کانفرنس کے دوران اس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

 ترجمان نے دعوی کیا کہ ملکی مفاد کے خلاف کوئی نہیں شرط قبول نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں واشنگٹن میں متوقع ہے، بورڈ میں پاکستان کی درخواست پیش کی جائے گی اور قرض کی رقم کا تعین بھی بورڈ ہی کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانچ ارب ڈالرزسے زائد کا پروگرام ملنے کی توقع ہے۔ ایکسٹینڈڈ فنانس فیسلیٹی کے تحت پاکستان کو دس سال کی طویل مدت کے لیے قرض دیاجائے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام طے ہونے کی صورت میں عالمی بینک، ایشیائی بینک اور دیگر عالمی امدادی ادارے اور ممالک بھی پاکستان کو چھ ارب ڈالرز سے زائد قرض فراہم کرسکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024