• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اجے دیو گن ٹیکس آفیسر بنیں گے

شائع August 16, 2017
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بولی وڈ کی آنے والی پولیٹیکل تھرلر فلم ’بادشاہو‘ کی تشہیر میں مصروف اجے دیوگن اب فلم میں رٹرن ٹیکس آفیسر کا کردار ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ اجے دیوگن پہلی بار کسی فلم میں ٹیکس رٹرن آفیسر کا کردار نبھائیں گے، اب تک وہ پولیس آفیسر کے کردار میں تو نظر آئیں ہیں، تاہم وہ ٹیکس روینیو افسر کے طور پر پہلی بار اسکرین پر نظر آئیں گے۔

بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ اجے دیو گن ہدایت کار راکیش گپتا کی آنے فلم ’ریڈ‘ میں رٹرن ٹیکس آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کاجول کے گناہوں کی سزا اجے دیو گن کو کیوں؟

ریڈ کی کہانی اکشے کمار کی سپر ہٹ فلم ایئر لفٹ اور پنک کے لکھاری رتیش شاہ نے لکھی ہے، جب کہ اسے بھشن کمار اور کمار منگٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ریڈ کی دیگر کاسٹ میں کون سے اداکار شامل ہیں، اور نہ ہی فلم کی ریلیز اور شوٹنگ سے متعلق کوئی باقاعدہ اعلان سامنے آسکا ہے۔

مزید پڑھیں: کاجول کے گناہوں کی سزا اجے دیو گن کو کیوں؟

خیال رہے کہ اجے دیوگن ان دنوں اپنی آنے والی فلم بادشاہو کی تشہیر میں مصروف ہیں، یہ فلم یکم ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

علاوہ ازیں اجے دیوگن اپنے کامیڈی فلم گول مال 4 کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024