• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سلینا گومز نیوز کاسٹر بن گئیں

شائع August 14, 2017 اپ ڈیٹ August 15, 2017
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ویسے تو سلینا گومز دنیا بھر میں اپنی گلوکاری و اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں، لیکن اس بار انہوں نے کچھ مختلف کرنے کا سوچا، اور ایک ویڈیو شیئر کر ڈالی۔

25 سالہ گلوکارہ نے برطانوی فیشن ڈزائر اور اپنے بزنس پارٹنر اسٹارٹ ویورز کے ساتھ ایک منٹ سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک نیوز کاسٹر بنی ہیں۔

روایتی انداز میں بیٹھتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو میں سلینا گومز موسم کی صورتحال سے آگاہ کرنے سمیت ٹریفک کی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کرتی دکھائی دیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلینا گومز کا نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

مختصر ترین ویڈیو میں سلینا گومز نے نیوز کاسٹرز کی طرح لباس یا میک اپ کیے بغیر نیوز اینکر کے فرائض انجام دیے، یہ ویڈیو بظاہر تفریح کے لیے بنائی گئی۔

لیکن اس ویڈیو کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں سلینا گومز نے خواتین کے نئے تیار کردہ ہینڈ بیگز بھی دکھائے، جو ان کی اور برطانوی فیشن ڈزائنر کی شریک کمپنی کی جانب سے تیار کیے گئے۔

خیال رہے کہ سلینا گومز گلوکاری و اداکاری سمیت خواتین کے لباس، میک اپ اور کاسمیٹک سمیت دیگر فیشن کی مصنوعات بھی بناتی ہیں، لیکن سلینا گومز نے یہ تمام کاروبار پارٹنر شپ کے تحت شروع کر رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں: سلینا گومز کی تصاویر سب سے زیادہ مقبول

سلینا گومز نے دسمبر 2016 میں اسٹارٹ ویورز کے ساتھ فیشن مصنوعات کے کاروبار کی شروعات کی تھی، اور ان دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

سلینا گومز نے چائلڈ اسٹار کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اب تک وہ متعدد ڈراموں اور فلموں میں چائلڈ اسٹار اور مہمان اداکار سمیت مرکزی کردار میں بھی نظر آ چکی ہیں۔

سلینا گومز نے گلوکاری کا آغاز 2012 میں کیا، اور مختصر ہی عرصے میں اہم کامیابی حاصل کی، وہ 2015 اور 2016 کے وسط تک سخت ذہنی دبائو کے باعث منظر عام سے غائب بھی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سلینا گومز خاص کردار کرنے کی وجہ سے خوش

ماضی میں سلینا گومز کے نوجوان کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ساتھ اچھے تعلقات تھے، تاہم ان کے درمیان 2015 کے آغاز میں کشیدگی پیدا ہوگئی، اور دونوں نے راستے الگ کرلیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024