مومنہ مستحسن کا اڑتے جہاز میں پرفارمنس کا مظاہرہ
پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر جہاں لاہور کے واہگہ بارڈر پر جنوبی ایشیا اور ملک کا سب سے طویل پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کیا گیا، وہیں نوجوان گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی اڑتے جہاز میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے نیا ریکارڈ بناڈالا۔
زمین کی سطح سے 37 ہزار کی بلندی پر مومنہ مستحسن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کی پرواز میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب ملی نغمہ دل دل پاکستان اور آفریں آفریں گانا گاکر نہ صرف ریکارڈ قائم کیا، بلکہ مسافروں کو بھی سرپرائز دیا۔
پی آئی اے نے مومنہ مستحسن کی اڑتے جہاز میں پرفارمنس کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کیں، جنہیں ہزاروں لوگوں نے لائک اور ری ٹوئیٹ کیا۔
پی آئی اے نے ٹوئیٹ میں بتایہ کہ مومنہ مستحسن اور ایئرلائن نے 37 ہزار فٹ کی بلندی پر پہلی بار مسافروں کو 70 ویں جشن آزادی کا تحفہ دینے کے لیے یہ منصوبہ بنایا، جو ایک طرح سے ریکارڈ بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارائوں کا جشن آزادی پر منفرد انداز
مومنہ مستحسن نے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 342 میں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
چلتی پرواز میں من پسند اور خوبرو اداکارہ کی پرفارمنس دیکھ کر جہاز کے مسافر نہ صرف حیران رہ گئے، بلکہ انتہائی خوش بھی دکھائی دیے، اور اپنے موبائل نکال کر تصاویر کھیچنے لگے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں اڑتے جہاز کے دوران اس طرح کی پرفارمنس کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹارز کی طرف سے جشن آزادی مبارک
پرواز کے دوران نہ صرف مومنہ مستحسن نے پرفارمنس کی، بلکہ عملے اور مسافرین نے مل کر قومی ترانا بھی پڑھا۔
اس پرفارمنس سے نہ صرف مومنہ مستحسن بلکہ پی آئی اے کا بھی ایک ریکارڈ بنا۔
یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پر پاک-بھارت قومی ترانوں کی مشترکہ ویڈیو
مومنہ مستحسن کی اڑتی پرواز میں پرفارمنس کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوگئیں، اور لوگوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔
تبصرے (1) بند ہیں