• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اسٹارز کی طرف سے جشن آزادی مبارک

شائع August 14, 2017

آج پاکستانی وطن عزیز کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

اس موقع پر جہاں ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات زور و شور سے منائی جارہی ہیں، وہیں پاکستانی شوبز اور اسپورٹس اسٹارز سمیت سیاستدان اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اپنے اپنے انداز میں آزادی کی خوشیاں منارہے ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ پاکستانی اسٹارز نے یوم آزادی کیسے منایا۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے یوم آزادی کے موقع پر اپنا ایک ملی نغمہ شیئر کرتے ہوئے بہتر مستقبل کے لیے تمام پاکستانیوں کو متحد ہونے کا پیغام دیا۔

ماورا حسین نے سارہ رضا خان کی آواز میں گایا ہوا ایک ملی نغمہ 'چاند روشن چمکتا ستارہ رہے' شیئر کیا۔

رابعہ بٹ نے منفرد انداز میں جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

گلوکار و اداکار بلال خان نے بھی ہم وطنوں کو یوم آزادی کی مبارک دی۔

عدیل ہاشمی نے پاکستان کی بہتری میں کردار ادا کرنے والوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، 'چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی'،

فلم 'جوانی پھر نہیں آنی' کے اسٹار واسع چوہدری نے بھی پاکستان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

پاکستانی سنگر عاصم اظہر نے فینز کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔

بولی وڈ اداکار رشی کپور نے بھی پاکستانیوں کو آزادی کی مبارکباد دی اور لکھا، 'پاکستان میں میرے تمام دوستوں کو 'یوم آزادی' مبارک، امن، بھائی چارے اور محبت کو پروان چڑھنے دیں'۔

صحافی، سابق نیوز اینکر اور سماجی کارکن ریحام کان نے پاکستانی پرچم تھامے ایک تصویر شیئر کی۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو پاکستان کی آزادی کے 70 برس مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے ملک کی 70 ویں سالگرہ پر 'پاکستان کھپے' کا نعرہ لگا دیا۔

سوشل میڈیا اسٹار زید علی ٹی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا ایک قول شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'ایسی کوئی قوت نہیں جو پاکستان کو مٹاسکے'۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے جشن آزادی کی مبارکباد دی، ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں وہ کیک کے ساتھ نظر آئے۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے لکھا، 'جب بھی میں یہ کہتا ہوں، میں اسے دل سے کہتا ہوں لیکن آج میں اسے پہلے سے بھی زیادہ بلند آواز میں کہوں گا، پاکستان زندہ باد، ابھی اور ہمیشہ'۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ایک دل کو چھو لینے والی نظم شیئر کی،۔

اور کچھ اسپورٹس اسٹار تو سب پر بازی لے گئے، جنہوں نے اپنی ویڈیوز بنا کر قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

وقار یونس نے قوم کو آزادی کی مبارکباد دی۔

سعید اجمل بھی پیچھے نہ رہے۔

اظہر علی نے پاکستان زندہ باد کے کیپشن کے ساتھ اپنی ویڈیو ٹوئیٹ کی۔

محمد حفیظ نے وطن عزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی آواز میں ملی نغمہ شیئر کیا۔

وہاب ریاض نے بھی یوم آزادی کی خوشی میں ویڈیو پیغام شیئر کیا۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے بھی ویڈیو پیغام میں پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024