• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عمر بڑھنے کے اثرات کو جسم سے کیسے دور رکھیں؟

شائع August 13, 2017
یہ دعویٰ پولینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ پولینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ بڑھتی عمر کے اثرات کو جسم پر مرتب نہیں ہونا دینا چاہتے اور جوانی جیسی جسمانی خصوصیات برقرار رکھنا چاہتے ہیں؟ تو بس ایک آسان ترین عادت اپنالیں۔

یہ دعویٰ پولینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

Uniwersytecki Szpital Kliniczny نامی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ چہل قدمی اور دوستوں سے ملنا جلنا ایسے دو آسان طریقے ہیں جس سے ہر عمر میں خود کو جوان رکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : قبل از وقت بڑھاپے کی 5 علامات

تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی کمزوری بشمول انتہائی تھکاوٹ، سست روی سے چلنا، مسلز کی کمزوری اور وزن میں کمی عمر کے اثرات بڑھانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

اسی طرح خود کو الگ تھلگ محسوس کرنا، ڈپریشن اور سوچنے میں مشکل بھی جسمانی عمر کی رفتار کو بڑھانے والے عناصر ہیں۔

تحقیق کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ یہ عارضے اکثر چمٹ جاتے ہیں جبکہ موٹاپا، ذیابیطس اور دل سے متعلق مسائل کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

تاہم روزانہ چہل قدمی کو عادت بنالینا اور دوستوں سے ملنا جلنا بڑھتی عمر کے اثرات کو جسم پر طاری ہونے سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 16 غذائیں جو بڑھاپے کی جانب سفر سست کریں

محققین کا کہنا تھا کہ جسمانی کمزوری سے بچنا کافی آسان ہوتا ہے اور اچھے طرز زندگی سمیت جسمانی، ذہنی اور سماجی سرگرمیاں اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چہل قدمی درمیانی عمر یا بڑھاپے میں فٹ رہنے میں مدد دیتی ہے جبکہ جسمانی وزن کو مانیٹر کرنا بھی مختلف عوارض سے بچاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024