• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: وین میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر جاں بحق

شائع August 13, 2017

کراچی کے علاقے گارڈن میں وین میں آتشزدگی کے نتیجے میں پکنک پر جانے والے بد نصیب خاندان کے 6 افراد جھلس کر جان بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق وین میں آگ گیس سلینڈر میں لیکیج کے نتیجے میں لگی، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بد نصیب خاندان پکنک منانے کے لیے گھر سے ہاکس بے جارہا تھا کہ وین کے گیس سلینڈر میں لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

آتشزدگی کے نتیجے میں ایک خاندان کی دو خواتین اور 3 بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ دیگر 4 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: گیس لیکیج اور سیلنڈر دھماکہ، دس افراد زخمی

لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شاخت سلیم، ان کی اہلیہ نیلو فر اور ان کے دو بچے، شہریار اور دو سالہ عبدالہادی جبکہ سلیم کی بھابی بینش اور بیٹی مہوش کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں محمد علی (بینش کے خاوند اور مہوش کے والد)، مریم، شہروز اور باسط شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق بد نصیب خاندان گارڈن ویسٹ کا رہائشی تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوری بعد وین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات: اسکول وین میں سیلنڈر پھٹنے سے سترہ بچے ہلاک

سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سٹی عقیل حسین چانڈیو کے مطابق حادثے کا مقدمہ وین کے مالک فرحان کے خلاف درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرلی۔

خیال رہے کہ گاڑیوں میں گیس سلینڈر کی لیکیج کے باعث پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں جبکہ اسکول وینز کے ڈرائیوز اور گاڑیوں کے مالکان کی غفلت کے باعث سیکڑوں بچے اور دیگر افراد ہر سال اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024