• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

بھارتی بینڈ کا پاکستانیوں کیلئے 'قومی ترانے' کا تحفہ

شائع August 12, 2017
اس گانے میں کسی قسم کے آلات موسیقی کا استعمال نہیں کیا گیا—۔اسکرین گریب
اس گانے میں کسی قسم کے آلات موسیقی کا استعمال نہیں کیا گیا—۔اسکرین گریب

جیسے جیسے پاکستان کا 70 واں یوم آزادی قریب آرہا ہے، ملک بھر میں اس دن کا جشن منانے کی تیاریاں زور و شور سے بڑھتی جارہی ہیں، رواں برس ایک بھارتی بینڈ نے بھی اس دن کی مناسبت سے پاکستانیوں کو ایک خوبصورت تحفہ بھیجا ہے۔

اس بینڈ نے پاکستان کے قومی ترانے کا ایک ورژن اپنے انداز میں گا کر ریلیز کیا۔

2 منٹ دورانیے کی اس میوزک ویڈیو میں بینڈ کے افراد ہاتھوں میں پلے کارڈز لیے موجود ہیں، جس پر تحریر ہے کہ ’اس آزادی کے دن پر ہم ایک گانا اپنے پڑوسیوں کے نام کرنا چاہتے ہیں، ایک ایسا گانا جو یقین، فخر، طاقت اور پرفیکشن پر مبنی ہے‘۔

اس گانے میں کسی قسم کے آلات موسیقی کا استعمال نہیں کیا گیا اور اسے سُننا واقعی کسی ٹریٹ سے کم نہیں۔

اس میوزک ویڈیو کو دونوں ممالک میں موجود عوام کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، لیکن بہت سے افراد نے اس گانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک میں اچھے پیغام کو پروموٹ کررہا ہے۔

کیا پاکستانی بھی ہندوستان کے لیے ایسا کوئی گانا بنا کر جواب دیں گے؟ اس کے لیے ہمیں انتظار کرنا ہوگا۔

تبصرے (1) بند ہیں

muhammad kashif munir bhatti Aug 12, 2017 06:31pm
Well done, keep it up guys

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024