• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: پولیس کی کارروائی میں 3 مشتبہ ملزمان ہلاک

شائع August 12, 2017

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے انکاؤنٹر کے دوران 3 مشتبہ ملزمان کو ہلاک کردیا۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا تھا کہ مشتبہ ملزمان ثمینہ جمشید نامی خاتون سے منزل پیٹرول پمپ کے قریب واقع اے ٹیم سے نکالے گئے 15 ہزار روپے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

خاتون نے پولیس کو ’مددگار 15‘ پر واقعے کی اطلاع دی۔

راؤ انوار نے کہا کہ پولیس نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور قذافی ٹاؤن میں ریڈیو پاکستان گراؤنڈ کے اندر ان پر فائرنگ کی، جس سے 3 ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان سے 3 ٹی ٹی پستول، دو موٹر سائیکلز اور خاتون سے چھینی گئی رقم اور دیگر سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

پولیس کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت نعیم عباس بخاری، سلامت علی اور محمد طاہر مدنی کے ناموں سے ہوئی۔

بعد ازاں ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024