• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بولی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کی گاڑی کو حادثہ

شائع August 11, 2017 اپ ڈیٹ August 12, 2017
—فائل فوٹو: ٹوئٹر
—فائل فوٹو: ٹوئٹر

سابق بیوٹی کوئین اور بولی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کی گاڑی روڈ حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں وہ بال بال بچ گئیں۔

نیہا دھوپیا ان دنوں اپنے آڈیو چیٹ شو نو فلٹر کے دوسرے سیزن کی مشہوری میں مصروف ہیں، جس وجہ سے وہ بھارت کی ایک سے دوسری ریاست کا سفر کر رہی تھیں۔

ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نیہا دھوپیا کی کار کو ریاست ہریانہ اور پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑہ میں حادثہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی تیز رفتار گاڑی ایک دوسری تیز رفتاری سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئیں، تاہم ایکسیڈنٹ میں اداکارہ بال بال محفوظ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیہا دھوپیا کا فیشن

اداکارہ کو چندی گڑہ سے ممبئی کے لیے روانہ ہونا تھا، وہ ایئرپورٹ جا رہی تھیں۔

تیز رفتاری کے باعث اداکارہ کی گاڑی کو کافی نقصان پہنچا، جب کہ انہیں شولڈر میں چوٹ لگنے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں فارغ کیا گیا۔

حادثے میں اداکارہ کی ٹیم کے دیگر ارکان بھی معمولی زخمی ہوئے۔

روڈ حادثے کے بعد جائے وقوع پر سیکڑوں لوگ جمع ہوگئے، جنہوں نے نیہا دھوپیا کو دیکھتے ہی اپنے اسمارٹ موبائل نکال کر تصاویر کھینجنا شروع کردیں۔

حادثہ ہونے کے باوجود لوگ اداکارہ کے ساتھ زبردستی سیلفی بھی نکالنے کی کوشش کرتے رہے، جب کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کی تصاویر بھی نکالتے رہے۔

مزید پڑھیں: سابق بیوٹی کوئین کے جلوے

لوگوں کی جانب سے کوئی بھی امداد کارروائی نہیں کی گئی، اداکارہ کی ٹیم نے خود اپنی مدد آپ کے تحت سارا کام کیا۔

خیال رہے کہ نیہا دھوپیا 2002 میں مس فیمینا انڈیا رہ چکی ہیں، جب کہ انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 1994 سے ملایم زبان میں بننے والی فلم سے کیا۔

اب تک وہ ہندی سمیت ملایم، تیلگو اور بنگالی زبان میں بننے والی متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں، جب کہ ان دنوں وہ اپنے آڈیو چیٹ شو کی تشہیر میں مصروف ہیں

نو فلٹر نامی شو میں اداکارہ فلمی سیلیبرٹیز سمیت دیگر شخصیات سے گفتگو کرتی ہیں، جب کہ اس شو کو انٹرنیٹ کے ذریعے سنا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024