• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

نجم سیٹھی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی بن گئے

شائع August 11, 2017

لاہور: شہریار خان کی پاکستان کرکٹ بورڈ سے رخصتی کے ساتھ ہی ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت بھی نجم سیٹھی کو مل گئی اور ضابطے کے مطابق اس نشست پر 3سال کیلئے پاکستان کا حق ہے۔

موجودہ چیئرمین پی سی بی ہونے کے ناطے نجم سیٹھی اے سی سی کے صدر ہوں گے اور ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کی بھارت سے منتقلی کا خواہاں ہے اور اجلاس کے دوران سیٹھی اس بارے میں آگاہ کریں گے۔

پی سی بی چیئرمین اس دوران سری لنکن کرکٹ بورڈ حکام سے الگ ملاقاتوں میں چند میچز کے لیے ٹیم پاکستان بھجوانے کے لیے انہیں قائل کرنے کی کوشش بھی کریں گے.

عدالتی حکم پر پی سی بی چیئرمین کے منصب سے ہٹنے کے بعد وہ گورننگ بورڈ میں حکومت کی طرف سے نامزد کردہ رکن کے طور پر شامل ہوئے اور اختیارات کی حامل ایگزیکٹو کمیٹی بناکر ایک طرح سے سربراہی ہی سنبھال لی۔

اس موقع پر انہوں نے عذر پیش کیا تھا کہ یہ قدم چیئرمین پی سی بی کا بوجھ بانٹنے کیلئے اٹھایا گیا لیکن چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں انہوں نے واضح کیا کہ اب ایگزیکٹو کمیٹی کی ضرورت نہیں رہی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ انہوں نے پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا منصوبہ بھی بنایا تھا جس کا اصل یہ تھا کہ بالفرض اگر وہ سیاسی مخالفت کی وجہ سے چیئرمین پی سی بی نہ بھی بن سکے تو کم ازکم لیگ کا اختیار تو ان کے پاس ہی رہے گا لیکن حالات سازگار ہوتے ہی یہ منصوبہ بھی ختم کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025