• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
شائع August 10, 2017 اپ ڈیٹ August 11, 2017

جگمگاتی جلد کے لیے بہترین غذائیں

فیصل ظفر



آپ نے ایسے اشتہارات تو دیکھے ہوں گے جن میں مختلف کریمیں جادوئی اثرات کے وعدے کرتی نظر آتی ہیں۔

بیوٹی کریمیں اپنے وعدے کس حد تک پورے کرپاتی ہیں، اس بحث سے قطع نظر یہ کہنا درست ہوگا کہ ان کا خرچہ جیب پر کافی بھاری پڑتا ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو جلد کو جگمگانے میں مدد دیتی ہیں اور جلد کی رنگت کو اتنا بہتر کرسکتی ہیں جتنا کریم بھی نہیں کرپاتی۔

یہاں ایسی ہی مزیدار غذاؤں کے بارے میں جانیں جو جگمگاتی جلد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

ڈارک چاکلیٹ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ کو میٹھا کھانا پسند ہے تو چینی کے بجائے ڈارک چاکلیٹ کو کھانے کی عادت ڈال لیں، کوکا فلیونوئیڈز سے بھرپور یہ چاکلیٹ جلد کی ملائمت اور نمی کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے۔

دہی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

دہی بائیوٹن (وٹامن بی کی ایک قسم) سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ناخنوں کو بھی خوبصورت بنانے میں مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ دہی میں موجود پروٹین، چربی کو ہضم ہونے میں مدد دیتے ہیں جبکہ جسمانی وزن میں بھی کمی لاتے ہیں۔

خربوزہ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

تربوز، خربوزہ اور گرمیوں میں سب کے پسندیدہ پھل ہوتے ہیں، خربوزے اور آم میں کیروٹین نامی جز ہوتا ہے جو جلد کے معیار کو بہتر بناتا ہے جبکہ یہ کیل مہاسوں کو دور کرنے، جلد کی خشکی میں کمی، جلد کی لچک میں اضافہ اور عمر بڑھنے سے جلد پر مرتب ہونے والے اثرات کی رفتار کو بھی سست کردیتا ہے۔

مچھلی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

مچھلی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں، مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ جز جلد کے لیے بھی بہترین ہے، جو ورم، دانوں اور سرخی میں کمی لاتے ہیں اور جلد کی پرتیں بننے سے روکنے اور موئسچرائزر کا کام بھی کرتے ہیں۔

سبز پتوں والی سبزیاں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

یہ سبزیاں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو جلد کے خلیات کے تحفظ اور ان کی نشوونما کو بڑھاتی ہیں، جس سے جلد جھریوں سے محفوظ رہتی ہے، اسی طرح یہ جلد کو سورج کی مضر شعاعوں سے بھی تحفظ دیتی ہیں۔

گریپ فروٹ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

گریپ فروٹ لائیکو پین سے بھرپور پھل ہے، یہ خلیات کو تحفظ دینے کے لیے موثر اور جسم میں گردش کرنے والے مضر اجزاء کے خلاف مزاحمت کرتا ہے جو جلد کی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔

بہت زیادہ پانی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگر جسم میں پانی کی مقدار مناسب سطح پر برقرار رکھی جائے تو جلد پر جھریاں پڑنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے، لہذا دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

پپیتا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

یہ مزیدار پھل جسمانی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے، یہ فائبر، اینٹی آکسائیڈنٹس اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ جلد کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

شکرقندی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جلد کو قدرتی طور پر تروتازہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ خلیات کو نقصان پہنچانے والے اجزاء کی روک تھام کرکے قبل از وقت بڑھاپے سے تحفظ دیتے ہیں۔

بیریز

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اسٹرابیری اور بلیو بیری صحت کے لیے فائدہ مند اجزاء سے بھرپور ہوتی ہیں جو کہ جلد پر پڑنے والے داغوں کی روک تھام کرتے ہیں۔

سبز چائے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

سبز چائے کیل مہاسوں کی روک تھام کے لیے مددگار ہے، اس کے علاوہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جلد کو جوان نظر آنے اور صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

گاجر

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

گاجر وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے جو جسم میں کولیجن نامی پروٹین کی قسم کی مقدار بڑھاتی ہے جو کہ جھریوں کی روک تھام اور عمر کے اثرات کو سست کرتا ہے، اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن اے جلد کی رنگت میں بہتری لاتا ہے۔

کھیرے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

کھیروں میں متعدد وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں، جن کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے جو کہ موٹاپے سے تحفظ کے ساتھ ساتھ جلد کو جگمگانے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔

اخروٹ

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای سے بھرپور یہ خشک میوہ آپ کے بالوں میں نمی برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ان میں کاپر کی مقدار بھی کافی ہوتی ہے جو جلد اور بالوں کے قدرتی رنگ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ اس منرل کی کمی آپ کے بالوں کو قبل از وقت سفید کرسکتی ہے۔