• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لورا ڈیرن اسٹار وارز کی اگلی فلم میں شامل

شائع August 9, 2017 اپ ڈیٹ December 21, 2017
لورا ڈیرن پہلی بار اسٹار وارز کا حصہ بنیں گی—فائل فوٹو
لورا ڈیرن پہلی بار اسٹار وارز کا حصہ بنیں گی—فائل فوٹو

اکیڈمی ایوارڈ 50 سالہ اداکارہ لورا ڈیرن امریکی ایپک اسپیس اوپرا فلم سیریز اسٹارز وارز کی اگلی فلم کا حصہ ہوں گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ آسکر ایوارڈ نامزد یافتہ اداکارہ معروف فلم سیریز کا حصہ ہوں گی، وہ اسٹار وارز کی ٗدی لاسٹ جڈائے‘ میں ایک مزاحمت کار خاتون افسر کا کردار ادا کریں گی۔

ہولی وڈ رپورٹ کے مطابق امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کے پروگرام دی لیٹ شو ود اسٹیفن کولبرٹ میں بات کرتے ہوئے لورا ڈیرن نے بتایا کہ وہ اسٹار وارز کی اگلی فلم میں وائس ایڈمرل ایمیلن ہولودو نامی خاتون افسر کا کردار ادا کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹار وارز سیریز ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی کہانی، اور کرداروں پر کام جاری ہے، جب کہ ان کا کردار فلم ڈائریکٹر رین جوہنسن نے خصوصی طور پر تیار کیا۔

انہوں نے فلم کے اسکرپٹ اور کرداروں کے حوالے سے مزید گفتگو کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معروف فلم سیریز کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹار وارز امریکی تاریخ کی سب سے کامیاب فلم

خیال رہے کہ دی لاسٹ جڈائے اسٹار وارز کی 8 ویں فلم ہوگی، اس فلم کو رواں برس 15 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کو والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے موشن پکچرز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا، فلم کی دیگر کاسٹ میں مارک ہیمل، ایڈم ڈرائیور، ڈیسے رائڈلے، اوسکر ایساک، لپیتا نویونگو شامل ہیں۔

اسٹارز وارز اوپرا ڈرامے کی اس آٹھویں قسط کی اداکارہ کیری فشر گزشتہ برس دسمبر میں چل بسیں تھیں، جس وجہ سے اس بار فلم میں لورا ڈیرن سمیت کیلی میری ترن، اینڈی سیرکس اور بینیشیل دیل تورو کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024