• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

آئی فون 8 کے متعارف کرانے کی تاریخ سامنے آگئی

شائع August 9, 2017
ممکنہ آئی فون ایٹ — فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ
ممکنہ آئی فون ایٹ — فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ

رواں سال کے شروع میں ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ آئی فون ایٹ اس بار معمول کے مطابق ستمبر میں سامنے نہیں آسکے گا بلکہ 2018 میں اسے پیش کیا جائے گا۔

تاہم اب ایپل کے اس نئے مکمل ری ڈیزائن اسمارٹ فون کی تاریخ رونمائی تو سامنے نہیں آئی مگر یہ ضرور پتا چل گیا ہے کہ یہ ستمبر کے پہلے عشرے میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی فون ایٹ ، سیون ایس اور سیون ایس پلس ماڈلز کے ساتھ ستمبر میں متعارف کرایا جائے گا۔

تاہم اسے فروخت کے لیے پیش کرنے میں ضرور تاخیر ہوسکتی ہے جس کی وجہ سپلائیز کی شارٹیج ہے اور ممکنہ طور پر یہ فون دسمبر کے آخر یا 2018 کے شروع میں صارفین کے ہاتھوں میں ہوگا۔

مزید پڑھیں : آئی فون 8 کی 'پہلی جھلک' منظرعام پر

ایپل کے نئے آئی فونز تین رنگوں میں سامنے آسکتے ہیں، بلیک، سلور اور گولڈ۔

رپورٹ کے مطابق نئے فونز تیز چارجنگ کی صلاحیت سے لیس ہوں گے جس کے لیے یو ایس بی سی پورٹ پہلی بار ایپل کی ڈیوائسز کا حصہ بن سکتی ہے جبکہ ممکنہ طور پر وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی دی جائے گی۔

اس سے پہلے رپورٹس اور لیکس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ آئی فون 8 لگ بھگ بیزل لیس ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جبکہ ہوم بٹن کو ختم کردیا جائے گا۔

یہ ایپل کا سب سے مہنگا فون بھی ہوگا جو کہ 1200 ڈالرز (ایک لاکھ 26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے 1400 ڈالرز (ایک لاکھ 47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک کا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون 8 کی قیمت کیا ہوگی؟

واضح رہے کہ گزشتہ سال آئی فون سیون کی قیمت 649 جبکہ آئی فون سیون پلس کی 749 ڈالرز تھی اور انہیں سب سے مہنگے آئی فونز قرار دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024