• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اقامہ رکھنے والے 3 وفاقی وزراء کی نااہلی کیلئے پٹیشن دائر

شائع August 9, 2017

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا اقامہ رکھنے والے 3 وفاقی وزراء کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کردی گئی۔

خدائی خدمت گار نامی تنظیم کے سربراہ محمود اختر نقوی نے اپنی پٹیشن میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو نامزد کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان وزراء نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اپنے آف شور ورک پرمٹس ظاہر نہیں کیے تھے۔

پٹشنر نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی وزراء نے 2013 کے الیکشن میں کاغذات نامزدگی میں اپنے ورک پرمٹس ظاہر نہیں کیے تھے جو ریپریزنٹیشن آف پیپلز ایکٹ 1976 کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے اور اس کی وجہ سے ان پر آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے۔

محمود اختر نقوی کی جانب سے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی نااہلی کے لیے بھی ایک علیحدہ پٹیشن دائر کی گئی، جس میں عائشہ احد کے الزامات کا ذکر کیا گیا۔

پٹشنر نے سپریم کورٹ سے رکن قومی اسمبلی پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا حکم دینے کی استدعا بھی کی، انہوں نے اپنی پٹیشن میں حمزہ شہباز کو نااہل قرار دینے پر زور دیا۔


یہ رپورٹ 9 اگست 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024