• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’ٹوائلٹ ایک پریم کھتا‘ کی تشہیر میں بولی وڈ سرگرم

شائع August 9, 2017
رنویر سنگھ اور ورن دھون نے انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیوز کے ساتھ اکشے کمار کی فلم کو پروموٹ کیا — ۔
رنویر سنگھ اور ورن دھون نے انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیوز کے ساتھ اکشے کمار کی فلم کو پروموٹ کیا — ۔

ایک زمانہ تھا جب کسی ایک اداکار کی فلم ریلیز ہونے جارہی ہوتی تھی تو دوسرا اس کی تشہیر کرنے کے لیے کبھی آگے نہیں آتا تھا تاہم اب وقت بدل رہا ہے اور بولی وڈ ستارے ایک دوسرے کی فلموں کی پروموشنز زور و شور سے کرتے ہیں۔

اس کی ایک مثال اکشے کمار کی رواں ہفتے 11 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کھتا‘ ہے، جس کی تشہیر میں بولی وڈ کے نوجوان اداکار آگے آگے ہیں۔

مزید پڑھیں: رفع حاجت کے مسئلے پراکشے کمار کی فلم کا ٹریلر جاری

رنویر سنگھ جو اکثر و بیشتر دیگر بولی وڈ ستاروں کی فلموں کی تشہیر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کرتے رہتے ہیں، نے اکشے کمار اور بھومی پڈنیکر کی اس فلم کے لیے بھی ایک مزاحیہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

اس ویڈیو میں ریویر سنگھ بھومی پڈنیکر کے واش روم کو اُس وقت استعمال کررہے ہیں، جب اداکارہ اپنے روم میں موجود نہیں، تاہم بھومی کے وہاں آنے کے بعد واش روم میں اتنی بدبو پھیل گئی کہ وہ پریشان ہوگئیں اور رنویر کو اپنے روم سے باہر نکال دیا۔

When you gotta go, you GOTTA GO! #ToiletEkPremKatha 🚽 this Friday! @akshaykumar @psbhumi

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh) on

ویڈیو کے ساتھ رنویر سنگھ نے لکھا ’جب جانا ضروری ہوتا ہے تو پھر جانا ہی پڑتا ہے‘۔

رنویر سنگھ کے علاوہ اداکار ورن دھون بھی اس فلم کو پروموٹ کرنے کے لیے میدان میں آگئے، انہوں نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور مداحوں کو اکشے کمار کی فلم دیکھنے کیے لیے کہا۔

اس ویڈیو میں ورن دھون جم میں ورزش کررہے ہیں اور پھر انہوں نے اپنے ساتھی سے کہا کہ انہیں ٹوائلٹ جانا ہے، جس پر ورن کو بتایا گیا کہ وہ ٹوائلٹ نہیں جاسکتے، ورن کے بار بار پوچھنے پر ان کے ساتھی نے کہا کہ وہ ٹوائلٹ اس لیے نہیں جاسکتے کیوں کہ وہ تو 11 اگست کو آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹوائلٹ‘ کا تذکرہ سُن کر نریندر مودی مسکرا دیئے

خیال رہے کہ 49 سالہ اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کھتا‘ ہندوستان میں ٹوائلٹس کی کمی اور صحت اور صفائی سے متعلق مسائل پر مبنی ہے، اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ بھومی پڈنیکر مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم رواں ماہ 11 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024