• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

توند نکلنے کا بڑا سبب سامنے آگیا

شائع August 8, 2017
یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے— شٹر اسٹاک فوٹو

سافٹ ڈرنکس یا میٹھے مشروبات ہوسکتا ہے کہ بہت مزے کے لگتے ہوں تاہم آپ کو اس کا انتخاب کرنے سے پہلے یہ ضرور جان لینا چاہئے۔

اس طرح کے مشروبات کا پروٹین سے بھرپور غذا کے ساتھ استعمال جسم میں چربی کے زیادہ ذخیرے یا آسان الفاظ میں توند کا باعث بنتا ہے۔

یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں : آخر مردوں کی توند کیوں نکلتی ہے؟

ویسے تو سافٹ ڈرنکس کے متعدد نقصانات پہلے سامنے آچکے ہیں مگر اس نئی تحقیق میں اس کے ایک اور نقصان پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

تحقیق کے مطابق ان مشروبات کی مٹھاس یا کیلوریز صرف توند بڑھانے کا باعث نہیں بنتی بلکہ جسمانی توانائی کے توازن کو بھی بگاڑتی ہیں۔

امریکا کے یو ایس ڈی اے ایگریکلچرل ریسرچ سروس گرانڈ فورکس ہیومین نیوٹریشن ریسرچ سینٹر کی تحقیق میں بتایا کہ ان میٹھے مشروبات کے ایک تہائی کیلوریز کو جسم جلا نہیں پاتا جبکہ یہ چربی گھلانے والے میٹابولزم کی کارکردگی کو کم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کولڈ ڈرنکس کے یہ نقصانات جانتے ہیں؟

ایسا ہونے پر جسم کسی غذا سے حاصل ہونے والی توانائی کو کم خرچ کرتا ہے اور اسے چربی کی شکل میں جسم میں ذخیرہ کرنے لگتا ہے۔

مختلف رضاکاروں پر تجربات سے یہ معلوم ہوا کہ یہ میٹھے مشروبات چربی کے مالیکیولز کو گھلانے کے عمل کو سست کردیتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ غذا کے ساتھ ان مشروبات کا استعمال جسم میں کیلوریز کی مقدار بڑھاتا ہے جبکہ چربی گھلنے کا عمل بھی سست ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں توند نکل آتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے بی ایم سی نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024