• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

آئی فون 8 کی قیمت کیا ہوگی؟

شائع August 7, 2017
آئی فون ایٹ ممکنہ طور پر ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ فوربس
آئی فون ایٹ ممکنہ طور پر ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ فوربس

اگر تو آپ ایپل کے نئے آئی فون 8 کو خریدنے کے خواہشمند ہیں تو جان لیں کہ اسے خریدنے کے لیے جیب کو کچھ زیادہ ہی خالی کرنا پڑے گا۔

تائیوان سے تعلق رکھنے والی کمپنی فوکس کون (یہ ایپل کے آئی فون کو اسمبل کرتی ہے) کے سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ متوقع طور پر آئندہ ماہ سامنے آنے والا آئی فون ایٹ 'سستا نہیں ہوگا'۔

لیو زونگ شینگ نامی عہدیدار کے مطابق اس نئے فون کی تیاری پر ہونے والا خرچہ بہت زیادہ ہے جس کی وجہ ڈیزائن کو مکمل طور پر بدلنا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اس کی قیمت توقعات سے زیاہد ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں : آئی فون 8 کی 'پہلی جھلک' منظرعام پر

اس فون کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والی خصوصی نئی اسکرین اس کی قیمت میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ثابت ہوگی۔

اب تک آئی فون ایٹ کے لیک ہونے والے ڈیزائن سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ ایج ٹو ایج اسکرین کے ساتھ ہوگا جس کا ڈسپلے بہت بڑا ہوگا اور پہلے کے مقابلے میں غیرمعمولی شیپ کا حامل ہوگا۔

کمپنی کے عہدیدار نے بتایا کہ اس فون کے لیے جو خصوصی اسکرینز استعمال کی گئیں، ان میں سے صرف 60 فیصد کارآمد ثابت ہوئی کیونکہ ان کی کٹنگ بہت مشکل تھی۔

اس فون کی قیمت 1200 ڈالرز (ایک لاکھ 26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے 1400 ڈالرز (ایک لاکھ 47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال آئی فون سیون کی قیمت 649 جبکہ آئی فون سیون پلس کی 749 ڈالرز تھی اور انہیں سب سے مہنگے آئی فونز قرار دیا گیا تھا۔

اس سال تین آئی فون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جن میں سے ایک آئی فون سیون ایس اور دوسرا آئی فون سیون پلس ہوگا، جبکہ تیسرا مہنگا ترین آئی فون ایٹ یا ایکس ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رواں سال 3 نئے آئی فون سامنے آنے کا امکان

ایپل کی جانب سے یہ فونز ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024