• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

2017 کے اب تک کے بہترین اسمارٹ فونز

شائع August 8, 2017
— اے پی فائل فوٹو
— اے پی فائل فوٹو

ہر ماہ کئی نئے اسمارٹ فونز سامنے آتے ہیں جن میں سے انتخاب کرنا مشکل ہوتا ہے۔

2017 میں بھی بہت سے بہترین اسمارٹ فونز سامنے آئے۔

برطانوی روزنامے ٹیلیگراف نے رواں سال کے لیے اب تک کے بہترین اسمارٹ فونز کا انتخاب کیا ہے جو ہوسکتا ہے آپ کو بھی پسند آئیں۔

گوگل پکسل سیریز

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

5 اور 5.5 انچ کے یہ دو فونز 12 میگا پکسلز کیمرے کے ساتھ ہیں جنھیں گوگل نے اب تک کے سب سے بہترین اسمارٹ فون کیمرے قرار دیا ہے، اس کی بیٹری 26 گھنٹے کے ٹاک ٹائم کی طاقت رکھتی ہے جبکہ اس میں گوگل ڈیجیٹل اسسٹنٹ، لامحدود فوٹوز اور ویڈیوز کی اسٹوریج اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم جیسے بہترین فیچرز دستیاب ہیں۔

ہیواوے پی 10

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

دیکھنے میں یہ فون گزشتہ سال کے ماڈل پی نائن سے کچھ زیادہ مختلف نہیں، بس ڈیزائن میں کچھ معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ قیمت کے لحاظ سے بھی یہ سام سنگ کے گلیکسی ایس سیریز اور آئی فون سے کافی سستا ہے، لیکن فیچرز کے لحاظ سے ان کی ٹکر کا ہے۔ آسان الفاظ میں جو لوگ آئی فون یا سام سنگ کے گلیکسی ایس 7 یا 8 کو خرید نہیں سکتے تو یہ فون اپنے فیچرز کے لحاظ سے ان سے کم نہیں جبکہ اس کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگی۔ ہیواوے پی 10 میں فل ایچ ڈی 5.2 انچ جبکہ پی ٹین پلس 5.5 انچ ٹو کے اسکرین کے ساتھ ہے جو کہ لگ بھگ قوس و قزح جتنے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

ون پلس 5

فوٹو بشکریہ ون پلس
فوٹو بشکریہ ون پلس

یہ اس کمپنی کا سب سے پتلا اور بہتر ڈیزائن والا فون ہے جس کی موٹائی محض 7.25 ملی میٹر ہے۔ فون کی تیاری کے لیے کمپنی نے المونیم باڈی کو استعمال کیا ہے جبکہ انٹینا بینڈز کو کم کرکے ڈوئل ریئر کیمرے کو فون کے کونے پر رکھا گیا ہے۔ 5.5 انچ کے اس فون میں فل ایچ ڈی ریزولوشن ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ 2.5 ڈی کورننگ گوریلا گلاس بھی فرنٹ پر موجود ہے۔ یہ فون فیچرز کے لحاظ سے سام سنگ کے گلیکسی ایس ایٹ کی ٹکر کا ہے مگر قیمت میں لگ بھگ پچاس فیصد سستا ہے۔

ایچ ٹی سی یو 11

فوٹو بشکریہ ایچ ٹی سی
فوٹو بشکریہ ایچ ٹی سی

ایچ ٹی سی یو 11 کا سب سے منفرد فیچر اسکوئز یا اپنی مٹھی کے دباﺅ سے اسے استعمال کرنا ہے۔ اس فون کے دونوں اطراف پریشر سینسیٹو سنسر موجود ہیں جو آپ کی گرفت کی مضبوطی کے مطابق وہ ایپ کھول دیں گے جو آپ پروگرام میں سیٹ کریں گے۔ آسان الفاظ میں آپ کیمرہ اوپن کرسکتے ہیں، دوبارہ دبا کر تصویر لے سکتے ہیں، کچھ دیر تک دبا کر فلیش لائٹ اوپن یا بند کرسکتے ہیں، وائی فائی کو آن کرسکتے ہیں یا وائس ریکارڈنگ۔ یہ ایسا فیچر ہے جو فی الحال ایپل، سام سنگ یا ہیواوے سمیت کسی بھی دیگر اسمارٹ فون کمپنی کی ڈیوائسز میں دستیاب نہیں اور ایچ ٹی سی نے اسے ایچ سنس کا نام دیا ہے۔

ایل جی جی سکس

فوٹو بشکریہ ایل جی
فوٹو بشکریہ ایل جی

ایل جی کا یہ فون اپنی طرز کا منفرد فون ہے کیونکہ اس کی 5.7 انچ کی اسکرین 5.2 باڈی میں دی گئی ہے جو دیکھنے میں متاثر کن ہے اور بڑی اسکرین والے فونز کے مقابلے میں چھوٹی لگتی ہے۔ 2880x1440 پکسل والی اسکرین گوریلا گلاس شیل کے ساتھ ہے جس میں غیر معمولی 18:9 ریشو ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ کواڈ ڈی اے سی سسٹم گزشتہ سال کے ایل جی وی 20 جیسا ہے۔ اس میں ایل جی نے 13 میگاپکسل کے ڈوئل کیمرے کو بیک پر دیا ہے، جسے جی فائیو کے مقابلے میں زیادہ پتلا بنایا گیا ہے۔

گلیکسی ایس ایٹ سیریز

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اگر یہ کہا جائے کہ یہ اس وقت دستیاب سب سے خوبصورت فون ہے تو غلط نہیں ہوگا، ایج ٹو ایج یا بیزل لیس ڈسپلے، واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ، 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج، فور جی بی ریم کے ساتھ یہ انتہائی تیز پرفارمنس کا حامل ہے، جس کی اسکرین کوالٹی اعلیٰ اور ڈیزائن مسحور کردینے والا ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

Hanzala Malik Aug 08, 2017 10:28am
I phone add kry ga....?
Nadeem Zuberi Aug 08, 2017 02:33pm
Xiaomi mi6 should also be added.
KHAN Aug 08, 2017 06:51pm
پاکستان میں قیمت درج کیا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بغیر خبر بیکار ہوجاتی ہے۔ خیرخواہ

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025