• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جب اجے دیوگن اسٹنٹ کرتے ہوئے مرتے مرتے بچے

شائع August 7, 2017
اجے دیوگن 'بادشاہو' کے ایک سین میں — پبلسٹی فوٹو
اجے دیوگن 'بادشاہو' کے ایک سین میں — پبلسٹی فوٹو

ہوسکتا ہے کہ آپ کو یقین نہ آئے کہ بولی وڈ اسٹار اجے دیوگن نے اپنی نئی فلم 'بادشاہو' کے لیے زندگی کو داﺅ پر لگا دیا تھا۔

اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہی اجے دیوگن اپنے ایکشن سیکونس خود کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور ان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم بادشاہو میں ایک اسٹنٹ کے دوران وہ مرتے مرتے بچے۔

اس بات کا انکشاف فلم کے ڈائریکٹر ملن لتھریا نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

مزید پڑھیں : رشک قمر کے بعد ’بادشاہو‘کا پیا مورے گانا ریلیز

انہوں نے بتایا کہ فلم کے ایک سین میں اجے دیوگن کو چلتی ہوئی بکتر بند گاڑی کے نیچے جانا تھا۔

اس حوالے سے تمام احتیاطی اقدامات کیے گئے تھے مگر گاڑی اور سڑک کے درمیان خلاءبمشکل اتنا تھا کہ اجے دیوگن اس میں فٹ آسکتے، جبکہ ان کے چہرے سے چند انچ اوپر ہی گاڑی کے حرکت کرتے پرزے لگے تھے۔

اور سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ اجے دیوگن کو چلتی گاڑی سے نیچے اپنے پاﺅں سڑک پر رکھ کر کچھ دیر گھسیٹ کر باہر لانا تھا اور گاڑی کے فرنٹ پر کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے چڑھنا تھا۔

ڈائریکٹر کے مطابق سب سے خطرناک بات یہ تھی کہ اس اسٹنٹ کی ریہرسل نہیں ہونی تھی کیونکہ اس طرح کے مناظر کو بار بار کرنا تناﺅ بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔

ان کے بقول ' میں دیکھ سکتا تھا کہ اجے دیوگن محدود جگہ پر تنگ ہونے کا خوف محسوس کررہے ہیں کیونکہ خلاءبہت کم تھا جبکہ پہیے اور گاڑی کے بلیڈ جسم کے بہت قریب، اداکار ویسے بھی تنگ جگہوں کو پسند نہیں کرتے مگر پھر بھی انہوں نے کوئی شکایت نہیں کی، میرا دل بری طرح دھڑک رہا تھا مگر اجے نے حاضر دماغی سے بہترین شاٹ دیا'۔

یہ بھی پڑھیں : عمران ہاشمی اور سنی لیونی کی تصاویر وائرل

تاہم فلم کا عملہ یہ دیکھ کر اس وقت کوفزدہ ہوگیا جب اجے دیوگن کو باہر لایا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کی لیدر جیٹ گاڑی میں پھنس گئی تھی۔

اس وقت انہیں احساس ہوا کہ یہ جیکٹ اجے دیوگن کی زندگی کے جان لیوا ثابت ہوسکتی تھی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔

اس فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے جبکہ یہ دنیا بھر میں یکم ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024