• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کیا آپ بھی اگست میں پیدا ہوئے؟

شائع August 5, 2017
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستانیوں کے لیے ماہ اگست اس لیے بھی اہم ہے، کہ اس ماہ میں ہمارا پیارا وطن معرض وجود میں آیا، لیکن اس کی اہمیت کی ایک اور بھی وجہ ہے۔

یوں تو انسان کی صلاحیتیں، اس کی ترقی اور ذہانت کا پیدائش کی تاریخ اور مہینوں سے کوئی تعلق نہیں، کوئی بھی شخص ترقی کرکے دنیا پر حکمرانی کر سکتا ہے۔

تاہم کچھ مہینے یا دن ایسے بھی ہیں جن میں پیدا ہونے والے بچے باقی لوگوں سے منفرد ہوتے ہیں۔

سائنس جرنل پلوس میں برطانیہ کے مختلف علاقوں میں پیدا ہونے والے مختلف ماہ کے بچوں کے اعداد و شمار اور ان میں پائی جانے والی بیماریوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں حیران کن نتائج سامنے آئے۔

تحقیقاتی ٹیم میں شامل ماہرین نے جنوری سے دسمبر کے مہینوں میں پیدا ہونے والے بچوں میں بیماریوں کے تناسب کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے خواتین کی بچہ دانی تیار

ماہرین نے مجموعی طور پر ان بچوں میں تین بڑی اور اہم بیماریوں ’شیزو فرینیا‘ ’بپلور افیکٹو ڈس آرڈر‘ (بی اے ڈی) ’رکرونٹ ڈپریسو ڈس آرڈر‘ (آر ڈی ڈی) کا جائزہ لیا۔

ان تینوں بیماریوں کا شمار ذہنی بیماریوں میں ہوتا ہے، ان بیماریوں کی وجہ سے انسان اضطراب، کم عقلی، پست مزاجی، کم خود توقیری، عدم تلفظ کی ادائگی، خیالات کے منتشر ہونے سمیت چڑچڑے پن، دیوانے پن اور ایسی ہی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

ڈیٹا سے پتہ چلا کہ اگست میں پیدا ہونے والے مجموعی طور پر 24 لاکھ 36 ہزار 238 بچوں میں سے صرف 8.35 فیصد بچے ان تینوں بیماریوں میں مبتلا پائے گئے۔

مزید پڑھیں: غریب کے بچے زیادہ بیمار کیوں ہوتے ہیں؟

مجموعی طور پر اگست میں پیدا ہونے والے بچوں میں سے 2 ہزار 145 بچے شیزو فینیا، ایک ہزار 145 بچے بی اے ڈی جب کہ ایک ہزار 359 بچے آر ڈی ڈی میں مبتلا پائے گئے۔

دیگر مہینوں میں پیدا ہونے والے بچوں میں ان بیماریوں کا تناسب اگست میں پیدا ہونے والے بچوں سے زیادہ تھا، تاہم جون، جولائی، اکتوبر اور فروری میں بھی پیدا ہونے والے بچوں میں ان بیماریوں کا تناسب کم تھا۔

دوسری جانب صحت سے متعلق سہولیات فراہم کرنے والے امریکی ادارے ’سیگ گوڈیس‘ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور ماہر ایسٹرولوجسٹ ڈاکٹر ایتھینا پیرکس کے مطابق اگست میں پیدا ہونے والے بچے مضبوط شخصیت کے مالک ہوتے ہیں، وہ ذہنی و جسمانی طور پر متحرک رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بوسہ دینے سے بچی کی موت واقع

ڈاکٹر ایتھینا پیرکس نے بتایا کہ برج ’سنبلہ‘ اور برج ’اسد‘ میں پیدا ہونے والے افراد اچھے دوست اور وفادار شخصیت کے مالک ہوتے ہیں، جب کہ ان میں کسی گروہ کی قیادت کرنے کی خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ اگست میں کئی معروف شخصیات بھی پیدا ہوچکی ہیں، جن میں سابق امریکی صدر براک اوباما، بل کلنٹن، لنڈن بی جانسن،مائیکل جیکسن،سابق سعودی سربراہ شاہ فہد، ولیم کلارک، کیلی جینر، جینیفر لورینس، اینا کینڈرک، ڈیمی لوواٹو، بلیک لائولی، مائیل ایلی، ویرا فارمیگا اوراینٹونیو بینڈراس سمیت متعدد عالمی شخصیات شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024