• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملائیکا کا خود کو ’لالچی‘ کہنے والے شخص کو کرارا جواب

شائع August 5, 2017
ارباز خان کی سابق اہلیہ کو انسٹاگرام پر ایک صارف نے ’لالچی‘ کہا—۔
ارباز خان کی سابق اہلیہ کو انسٹاگرام پر ایک صارف نے ’لالچی‘ کہا—۔

بولی وڈ شخصیات کو اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر شائقین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا رہتا ہے اور اس مرتبہ اس کا شکار آئٹم سانگز کے لیے مشہور اداکارہ ملائیکا اروڑا بنی۔

سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابق اہلیہ کو انسٹاگرام پر ایک صارف نے ’لالچی‘ کہا اور ان پر بہت سے الزامات عائد کیے۔

ہوا کچھ یوں کہ حال ہی میں فوٹوگرافر وائرل بھیانی نے ملائیکا کی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی، جس پر مذکورہ صارف نے ملائیکا پر تنقید کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ ’اس طرح کی خواتین آج کل یہی کرتی ہیں، ایک امیر آدمی سے شادی کرنا، پھر علحیدہ ہونے کے بعد اس سے بڑی رقم وصول کرنا اور پھر مزے کرنا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’کیا واقعی آپ (ملائیکا) کے پاس کوئی کام ہے؟ یا بس اپنے شوہر کے پیسوں پر گزارا کررہی ہیں‘۔

مزید پڑھیں: ارباز خان اور ملائیکا کا الگ ہونے کا فیصلہ؟

تاہم ملائیکا اروڑا نے اس کمنٹ کو نظرانداز نہیں کیا، انہوں نے صارف کو مُنہ توڑ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ویسے تو میں ایسے کسی تبصرے پر جواب نہیں دیتی جو میرے وقار سے بہت نیچے ہے، لیکن مجھے یہاں جواب دینا پڑا کیوں کہ آپ کو کسی پر الزامات لگانے سے پہلے حقائق جان لینے چاہئیں، آپ میرے بارے میں کچھ نہیں جانتے، میں آپ کو سنجیدگی سے مشورہ دیتی ہوں کہ اپنے لیے کوئی کام ڈھونڈیں، کیوں کہ نظر آرہا ہے کہ آپ کے پاس زندگی میں کچھ بہتر کرنے کو نہیں‘۔

ملائیکا اداکاری کے ساتھ ساتھ ملبوسات ڈیزائنگ کا کام بھی کامیابی سے کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ ارباز خان اور ملائیکا اروڑا نے گزشتہ سال اپنی 18 سالہ پرانی شادی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس علیحدگی کی صحیح وجہ تو سامنے نہیں آئی، تاہم میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ملائیکا، ارباز کے ناکام کریئر سے خوش نہیں تھیں یا ان کا کسی اور کے ساتھ افیئر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’آ تربوز فار اربوز‘

تاہم رواں سال ان دونوں کی طلاق نے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

طلاق ہونے کے باوجود یہ دونوں اب تک ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں۔

Happy bdayyyyy arbaaz....happiness always.🍾🍾🍾🍾

A post shared by Malaika Arora Khan (@malaikaarorakhanofficial) on

ملائیکا اروڑا نے حال ہی میں ارباز خان کی 50 ویں سالگرہ کا جشن بھی منایا اور یہ دونوں بہت سے ایونٹس میں اکثر ساتھ نظر آتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024