• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'جب ہیری میٹ سیجل' ویک اینڈ پر دیکھنے کا ارادہ ہے؟

شائع August 5, 2017
یہ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی ایک ساتھ تیسری فلم ہے—۔اسکرین شاٹ
یہ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی ایک ساتھ تیسری فلم ہے—۔اسکرین شاٹ

کیا آپ ویک اینڈ پر شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی فلم 'جب ہیری میٹ سیجل' دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ کہیں پیسے ضائع نہ ہوجائیں تو جان لیں کہ جو لوگ یہ فلم دیکھ چکے ہیں، ان کی اس کے بارے میں کیا رائے ہے۔

جمعہ (4 اگست) کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی ہدایات امتیاز علی نے دی ہیں جو اس سے قبل 'جب وی میٹ'، 'لَو آج کل' اور 'راک اسٹار' جیسی ہٹ فلمیں بناچکے ہیں۔

اس فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما تیسری بار اکھٹے ہوئے ہیں، جو اس سے قبل 'رب نے بنا دی جوڑی' اور 'جب تک ہے جان' میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہی وجہ ہے کہ فلم بینوں کو 'جب ہیری میٹ سیجل' سے کافی توقعات وابستہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگوں نے کیا ردعمل دیا، اس کے بارے میں یہاں جانیں :

کچھ لوگوں کو فلم کی سینما فوٹوگرافی اور ہدایتکار کا کام پسند آیا۔

کچھ نے تو اسے سال کی سب سے بہترین فلم قرار دیا اور شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کو سراہا۔

مگر ہر ایک کو یہ فلم پسند نہیں آئی، کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ اداکاروں کا کام تو اچھا تھا مگر فلم کی کہانی نے اسے دیکھنے کے قابل نہیں چھوڑا۔

یہاں تک شاہ رخ خان کے ایک پرستار نے کہا کہ اس کا ماننا ہے کہ کنگ خان کو منتخب اسکرپٹ پر کام کرنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024