• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کیا یہ ثابت ہوگی بہترین ٹرانسلیشن اپلیکشن؟

شائع August 4, 2017
— فوٹو بشکریہ دی ورج
— فوٹو بشکریہ دی ورج

اب انٹرنیٹ پر کسی سے بات کرتے ہوئے انگلش میں چیٹ کرنا مشکل لگ رہا ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ ایک ایپ آپ کو سیکنڈوں میں کسی بھی زبان میں بات کرنا سیکھا سکتی ہے۔

جی ہاں آئی ٹرانسلیٹ کنزرو کے نام سے ایک نئی ایپ سامنے آئی ہے جو کہ آن لائن بات چیت کا ترجمہ رئیل ٹائم میں کرتی ہے۔

یہ استعمال میں آسان ایپ ہے جس کے ٹرانسلیشن الگورتھم کو وقت کے ساتھ مزید بہتر بنایا جاتا ہے اور کمپنی کے مطابق بہت جلد یہ سائنس فکشن فلموں میں دکھائی جانے والے یونیورسل ٹرانسلیٹر ڈیوائس کی طرح کام کرسکے گی۔

اس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے دو زبانوں کو بات چیت کے لیے سیٹ کرنا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : اب نئی زبان سیکھنا سیکنڈوں کا کام

جس کے بعد ایک کلک پر یہ آن لائن کی جانے والی بات چیت کا ترجمہ رئیل ٹائم میں کرے گی، یا ویڈیو چیٹ میں الفاظ کا تجزیہ کرکے اس کا ترجمہ کرے گی۔

کمپنی کے مطابق صارفین ابھی ہر ماہ 300 ٹرانسلیشن مفت کرسکیں گے جس کے بعد اگر ضرورت ہو تو وہ 5 ڈالر ماہانہ والے پرو ورژن کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل ٹرانسلیشن 'انسانوں جتنی بہتر'

یہ ایپ اس وقت 38 زبانوں کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور بہت تیزی سے ان کا ترجمہ کرتی ہے۔

یہ ایپ ابھی آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرائی گئی ہے مگر بہت جلد اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024