• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

باکسر عامر خان نے اہلیہ سے علیحدگی اختیار کر لی

شائع August 4, 2017
باکسر عامر خان اور ان کی سابقہ بیوی فریال مخدوم— فائل فوٹو
باکسر عامر خان اور ان کی سابقہ بیوی فریال مخدوم— فائل فوٹو

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ایک عرصے سے جاری کشیدہ تعلقات کے بعد اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی اختیار کرلی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ فریال اور میں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میں اس وقت دبئی میں ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فریال اس رشتے کو چھوڑ کر آگے بڑھ چکی تھیں اور ہمیشہ مجھے اس بات کا احساس دلاتی رہتی تھیں کہ وہ کسی اور شخص کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں اور وہ کوئی نہیں بلکہ باکسر انتھونی جوشوا ہیں۔

عامر نے کہا کہ میں نے فریال کیلئے اپنے اہلخانہ اور گھر والوں کو چھوڑا۔ میں دکھی نہیں ہوں لیکن اس نے ایک اور باکسر کیلئے مجھ سے طلاق لی۔

فریال مخدوم کا ردعمل

عامر خان کی ٹوئٹس کے بعد فریال مخدوم بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ نے اپنے اہلخانہ کو اس لیے چھوڑا کیونکہ انہوں نے آپ کو لوٹا؟ میری وجہ سے نہیں۔ غلط باتیں کرنا بند کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ دیگر باکسروں پر اس لیے الزامات عائد کر رہے ہیں کیونکہ آپ کا کیریئر ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے الزام لاگای کہ عامر خان ہمیشہ الکہل اور خواتین کے گرد منڈلاتے رہتے ہیں، وہ برے رول ماڈل ہیں جو اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور چیریٹی بھی چلاتے ہیں۔

فریال نے کہا کہ آخر میں یہی کہوں گی کہ میں نے اس شادی کو نبھانے کی 100فیصد کوشش کی لیکن عامر نے ایسی کوئی بھی کوشش نہ کی۔

اس تمام تر صورتحال پر برطانوی باکسر اور موجودہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے خود کو معاملے سے تعلق قرار دیا۔

انہوں نے ٹوئٹر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ دونوں اپنے معاملات خود ہی حل کرلیں گے، میں تو کبھی فریال مخدوم سے ملا تک نہیں ہوں۔

یاد رہے کہ باکسر عامر خان اور ان کی بیوی کے درمیان کشیدہ تعلقات کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب فریال نے اسنیپ چیٹ پر ایک اسٹوری کے ذریعے یہ دعویٰ کیا کہ ان کے سسرال والوں نے انھیں تشدد کا نشانہ بنایا، فریال نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے سسرال والوں نے انہیں مارنے اور عامر سے ان کی طلاق کروانے کی بھی کوشش کی اور یہ سب اُس وقت ہوا جب وہ حاملہ تھیں، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عامر خان بھی اپنے گھر والوں کی زیادتیوں کا شکار بنتے آرہے ہیں۔

اس کے بعد باکسر کے والدین کی جانب سے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران اپنی بہو فریال مخدوم کے کپڑوں کے لیے ناپسندیدگی کے اظہار کیا تھا جس کے بعد فریال نے اسنیپ چیٹ پر اپنے دیور کی ایک عریاں تصویر شیئر کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ تصویر اُس وقت لی گئی جب وہ نشے میں دھت ایک لڑکی کے گھر پر موجود تھے۔

اس تمام عرصے میں عامر خان نے خاموشی اختیار کیے رکھی لیکن پانی سر سے گزرتا دیکھ کر انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 'میری اہلیہ اور میرے اہلخانہ صرف میرا نام برباد کر رہے ہیں، یہ سب کچھ ایک ایسے مقام پر آچکا ہے، جہاں وہ ایک شوہر اور ایک بیٹے کو کھودیں گے، دونوں فریقین کو اس قصے کو ختم کرنا چاہیے، بس بہت ہوچکا'۔

اس کے بعد کچھ عرصے تک معاملے میں سدھار آیا لیکن عامر خان نے اپنے والد اور دیگر اہلخانہ کو انے اسٹاف سے الگ کر لیا تاکہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنا سکیں لیکن اس کاوش کے باوجود بھی وہ اپنا گھر نہ بچا سکے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Murad Aug 05, 2017 01:46am
A sad story... reflecting that discussing the personal affairs in public can have disastrous consequences. Probably the limits of our public and private lives need to be better appreciated (and best not co-mingled).

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024