• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’آ تربوز فار اربوز‘

شائع August 4, 2017

بولی وڈ اداکار ارباز خان اور اداکارہ ملائیکا اروڑا کی شادی شدہ زندگی کا بھلے ہی اختتام ہوگیا ہو، لیکن اب بھی یہ دونوں ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں۔

اور اس کا ثبوت ملائیکا اروڑا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے، جہاں وہ عموماً اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ متعدد ایونٹس کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Adios mallorca♥️♥️♥️♥️

A post shared by Malaika Arora Khan (@malaikaarorakhanofficial) on

علاوہ ازیں ارباز خان نے اپنی 50ویں سالگرہ کا جشن بھی ملائیکا کے ساتھ ہی منایا۔

لیکن سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ ارباز خان نے اپنی سالگرہ پر کیک تو کاٹا ہی لیکن آغاز تربوز کاٹ کر کیا۔

مزید پڑھیں: ارباز خان اور ملائیکا کا الگ ہونے کا فیصلہ؟

ملائیکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ارباز خان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ تربوز کاٹ رہے ہیں۔

A tarbooz for arbooz 😂😂.....happy 50 arbaaz🤗🤗🍉🍾🍾🍾happinesssss always @arbaazkhanofficial

A post shared by Malaika Arora Khan (@malaikaarorakhanofficial) on

اس ویڈیو کے ساتھ ملائیکا نے لکھا ’آ تربوز فار اربوز‘ (اربوز کے لیے ایک تربوز)، یہاں انہوں نے ارباز کے لیے 'اربوز' کا نام استعمال کیا۔

Happy bdayyyyy arbaaz....happiness always.🍾🍾🍾🍾

A post shared by Malaika Arora Khan (@malaikaarorakhanofficial) on

ملائیکا کے علاوہ ان کی بہن امریتا اروڑا نے بھی ارباز خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے دلچسپ کیک کے ساتھ تصویر شیئر کیں۔

❤️❤️❤️❤️❤️ @arbaazkhanofficial

A post shared by Amrita Arora (@amuaroraofficial) on

خیال ہے کہ ارباز خان اور ملائیکا اروڑا نے گزشتہ سال اپنی 18 سالہ پرانی شادی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس علیحدگی کی صحیح وجہ تو سامنے نہیں آئی البتہ کئی رپورٹس کے مطابق ملائیکا ارباز کے ناکام کیریئر سے خوش نہیں یا ان کا کسی اور کے ساتھ افیئر تھا۔

تاہم رواں سال ان دونوں کی طلاق نے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024