• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ہیری میٹ سیجل‘ کی تشہیر اور انوشکا کا اسٹائل

شائع August 3, 2017
انوشکا شرما کا شمار بولی وڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں کیاجاتا ہے — ۔
انوشکا شرما کا شمار بولی وڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں کیاجاتا ہے — ۔

ایک وقت تھا جب بولی وڈ انڈسٹری میں سب سے زیادہ اہمیت فلموں کو دی جاتی تھی اور ان کے سامنے باقی کسی اور چیز پر بات کم ہی ہوتی تھی۔

لیکن آج کل فلموں کے علاوہ بولی وڈ میں نئے نئے ٹرینڈز بھی سامنے آتے رہتے ہیں، جن میں سب سے زیادہ فوکس اداکاراؤں کے اسٹائل پر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کا پہلا انتخاب شاہ رخ نہیں رنبیر تھے

فلم کی پروموشن کرنا اس کی کامیابی کے لیے بے حد ضروری ہے لیکن آج کل اداکاراؤں کا پروموشنز کے دوران بہترین انداز میں نظر آنا اس سے زیادہ ضروری ہوگیا ہے۔

اس وقت بولی وڈ فلم ’ہیری میٹ سیجل‘ کی پروموشنز بھی زور و شور سے جاری ہیں اور سب کی نظریں انوشکا شرما کے بدلتے ہوئے اسٹائلز پر لگی ہوئی ہیں۔

لیکن یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ انوشکا شرما نے ان پروموشنز کے دوران شاید ہی اپنے کسی انداز سے مایوس کیا ہوگا۔

فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران انوشکا شرما نے ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کیا ہوا لباس زیب تن کیا، جو نہایت سادہ لیکن اسٹائلش بھی تھا۔

اس موقع پر اداکارہ ہمیشہ کی طرح بےحد خوبصورت نظر آئیں۔

اس سے قبل انوشکا شرما نے ایک شو کے دوران اپنی فلم کی تشہیر کے لیے یہ خوبصورت جوڑا پہننا اور سب کی توجہ کا مزکر بن گئیں۔

انوشکا نے اپنی فلم کے ایک گانے ’ہوائیں‘ کی لانچ کے موقع پر نہایت خوبصورت بنارسی ساڑھی پہن کر سب کو حیران کردیا۔

اس کے بعد ایک اور ایونٹ کے دوران انوشکا شرما نے سبز رنگ کا یہ خوبصورت جوڑا زیب تن کیا، جس میں ہمیشہ کی طرح وہ نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انوشکا شرما نے اپنی فلم کی تشہیر کے دوران زیادہ تر روایتی ملبوسات کا انتخاب کیا۔

روایتی ملبوسات کے علاوہ انہوں نے مغربی اسٹائل کے لباس بھی پہنے اور شائقین کو خاصا متاثر کیا۔

اس فراک اسٹائل ڈریس میں بھی انوشکا شرما نہایت دلکش نظر آئیں۔

Anushka in @hemantnandita @gianvitorossi #isharya @sippysanjana

A post shared by Allia Al Rufai (@alliaalrufai) on

خیال رہے کہ فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ رواں ماہ 4 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی اور امید ہے کہ انوشکا شرما کے شاندار اسٹائل کی طرح فلم بھی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہو۔

امتیاز علی کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان، انوشکا کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024