• KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm

’پاکستانی یا ہندوستانی نہیں، فن کی وجہ سےایک ساتھ کام کرتے ہیں‘

شائع August 3, 2017
زیب بنگش اس سے قبل بھی بولی وڈ فلموں کی موسیقی پر کام کرچکی ہیں — ۔
زیب بنگش اس سے قبل بھی بولی وڈ فلموں کی موسیقی پر کام کرچکی ہیں — ۔

پاکستانی گلوکارہ زیب النساء عرف ’زیب بنگش‘ کا شمار اُن فنکاروں میں ہوتا ہے جو پاکستان اور ہندوستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو ایک ساتھ جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کے گانے ’لے لی جان‘، ’جگی جگی‘ اور ’عشقیا‘ حال ہی میں ریلیز ہونے والی متنازع بولی وڈ فلم ’لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ‘ میں شامل کیے گئے، جن کے باعث انہیں ہندوستان میں بھی مقبول حاصل ہوئی۔

زیب نے ان تینوں گانوں کی کمپوزیشن کی، جبکہ ’لے لی جان‘ کی گلوکاری بھی انہوں نے خود ہی کی۔

مزید پڑھیں: ’لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ‘ کی ریلیز خواتین کی جیت

انڈین ایکسپریس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں زیب بنگش نے اپنے گانوں کے حوالے سے بات کی۔

زیب کا کہنا تھا ’چونکہ یہ فلم بھوپال سے تعلق رکھنے والی خواتین پر بنائی گئی اور میرا تعلق پختون قبیلے سے ہے، تو میں نے سوچا کہ اس فلم کے میوزک میں افغان موسیقی شامل کرنا اچھا خیال رہے گا‘۔

فلم میں موجود گانا ’لے لی جان‘ دراصل 70 کی دہائی کا ایک افغان پاپ گانا ’لیلا جان‘ سے لیا گیا ہے، زیب بنگش نے اپنی ساتھی ہانیہ کے ساتھ کوک اسٹوڈیو میں 2013 میں اس گانے کو پیش کیا تھا اور اب اس کا ہندی ورژن ’لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ‘ میں شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: زیب کا بولی وڈ ڈیبیو

فلم کی ہدایت کارہ اور مصنف نے کوک اسٹوڈیو میں زیب اور ہانیہ کی جانب سے پرفارم کیا گیا ’بی بی صنم‘ سُنا تھا، جس کے بعد زیب کو فلم کی موسیقی کی آفر دی گئی۔

فلم ’لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ‘ کی بات کی جائے تو اس فلم کو اس کے متنازع موضوع کے باعث ہندوستانی سنسر بورڈ نے سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کردیا تھا، تاہم فلم ساز اور اداکاروں کی جدوجہد کے بعد اسے گزشتہ ماہ سینما گھروں میں ریلیز کردیا گیا۔

فلم کا ایک سین —۔
فلم کا ایک سین —۔

فلم ’لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ‘ میں قابل اعتراض رومانوی مناظر شامل ہیں، یہ فلم 4 خواتین کی زندگی کے ارد گرد گھومتی ہے، جو معاشرے میں کچھ آزادی حاصل کرنا چاہتی ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق رومانوی تعلقات بھی بڑھاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قابل اعتراض فلم کو نمائش کی اجازت

خیال رہے کہ گذشتہ برس ستمبر میں اڑی حملے کے بعد سے پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی، جس کے باعث دونوں ممالک کے فنکار کافی متاثر ہوئے، جبکہ ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں کے کام پر پابندی بھی عائد کردی گئی۔

اس حوالے سے زیب کا کہنا تھا کہ ’ہندوستان سے کسی کو لانا خطرہ ہے، پاکستان سے کسی کا وہاں جانا خطرہ ہے، لیکن ہم مل کر اس لیے کام نہیں کرتے کہ ہم پاکستانی یا ہندوستانی ہیں، بلکہ فن ہمیں ایسا کرنے کو کہتا ہے‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل زیب بولی وڈ میں کترینہ کیف کی فلم ’فتور‘ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’ہائی وے‘ کی موسیقی پر کام کرچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024