• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’سات دن محبت اِن‘ کی شوٹنگ کا آغاز

شائع August 3, 2017
فلم ایک رومانوی کہانی پر مبنی ہے — ۔
فلم ایک رومانوی کہانی پر مبنی ہے — ۔

ڈان میڈیا گروپ کی پروڈکشن کمپنی ڈان فلمز کے بینر تلے بننے والی پہلی فلم ’سات دن محبت اِن‘ کی شوٹنگ کا آغاز آخر کار رواں ماہ کردیا گیا۔

جولائی میں فلم کی ریہرسلز زور و شور سے جاری رہیں، جس کے بعد یکم اگست کو کراچی میں شوٹنگ شروع کردی گئی۔

مزید پڑھیں: ’سات دن محبت اِن‘ ڈان میڈیا گروپ کی پہلی فلم

Bhaiyaaajeee smile 📸

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

اس فلم میں ماہرہ خان اور شہریار منور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، یہ دونوں 2016 کی کامیاب فلم ’ہو من جہاں‘ میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، ان دونوں کے علاوہ اداکارہ میرا سیٹھی بھی اس فلم کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں، ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس بھی اس فلم کا حصہ ہوں گی، ان کے علاوہ عدنان شاہ ٹیپو اور عامر قریشی کو اہم کرداروں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'سات دن محبت ان' میں میرا سیٹھی کی شمولیت

فلم کا اسکرپٹ فصیح باری خان نے لکھا ہے، یہ ایک نوجوان لڑکے کی کہانی ہے جو کراچی کے ہجوم میں اپنی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے، ہر رومانوی کہانی کی طرح اس لڑکے کو کئی مسائل کا سامنا کرنا ہوگا، جسے پار کرکے اسے اپنی منزل حاصل کرنی ہوگی۔

فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کی مینو گور اور فرجاد نبی دیں گے، جب کہ فلم کی موسیقی نامور موسیقارارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد ترتیب دیں گے۔

Hey boy👀

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

یہ بھی پڑھیں: ڈان میڈیا گروپ اب فلم نگری کا بھی حصہ

’سات دن محبت اِن‘ 2018 میں ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024