• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’سیکرٹ سُپراسٹار‘ ٹریلر: سخت باپ اور گلوکارہ بننے کا خواب

شائع August 2, 2017

بولی وڈ کی چائلڈ ایکٹر زارہ وسیم نے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’دنگل‘ میں اداکاری کو خوب داد وصول کی تھی، اس کے علاوہ زارہ نیشنل ایوارڈ بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئیں، وہ اب ایک نئی فلم ’سیکرٹ سُپر اسٹار‘ میں کام کررہی ہیں۔

یہ فلم بولی وڈ مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بنائی جارہی ہے، جس میں عامر خان بھی ایک معاون کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کا پہلا ٹریلر عامر خان نے آج اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کردیا۔

ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی کہانی کا اندازہ بہت اچھی طرح لگایا جاسکتا ہے، 2 منٹ 45 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹریلر میں ایک نوجوان لڑکی (زارہ وسیم) کو دکھایا گیا، جو بہت بڑی گلوکارہ بننا چاہتی ہے، اس کی ماں بھی یہی خواب دیکھتی ہے تاہم اس کے والد کافی سخت ہیں جو اس کا گٹار توڑ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سیکرٹ سپر اسٹار! ’برقع میں ملبوس گٹار بجاتی لڑکی‘

فلم میں عامر خان نے بہت بڑے موسیقار کا کردار ادا کیا، جو زارہ کو اس کا خواب پورا کرنے میں کافی متاثر کرتے ہیں۔

زارہ دنیا کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لیے یوٹیوب پر اپنی گلوکاری کی ویڈیوز ریلیز کرتی، تاہم ان ویڈیوز میں وہ برقع میں ملبوس رہی اور اپنا نام بتانے سے بھی انکار کیا۔

یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوجاتی ہیں اور ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ برقع میں ملبوس گٹار بجاتی یہ لڑکی کون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف، عامر خان کی فلم کی ’آخری ٹھگ‘

عامر خان نے اس فلم کے ٹریلر سے قبل ایک نیا پوسٹر بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا۔

عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایات ایڈویت چوہان نے دی ہیں، جسے دیوالی کے موقع پر اجے دیوگن کی فلم ’گول مال تھری‘ کے مدمقابل ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عامر خان اس سے قبل بھی ’دھوبی گھاٹ‘ اور ’پیپلی لائیو‘ سمیت دیگر فلموں کی پروڈکشن کر چکے ہیں۔

علاوہ ازیں عامر خان امیتابھ بچن اور کترینہ کیف کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ٹھگس آف ہندوستان کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں، فلم کی شوٹنگ افریقی ملک مالٹا میں جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024