• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سیکرٹ سپر اسٹار! ’برقع میں ملبوس گٹار بجاتی لڑکی‘

شائع July 31, 2017 اپ ڈیٹ August 1, 2017
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ویسے تو عامر خان کی گزشتہ برس آنے والی فلم ’دنگل’ کے چرچے تاحال ہو رہے ہیں، تاہم اب مسٹر پرفیکشنسٹ اسی فلم کی لڑکی کے ساتھ ایک اور فلم لانے پر کام کر رہے ہیں۔

عامر خان جہاں اپنے آنے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہیں انہوں نے تھوڑا سا وقت نکال کر اپنی ہوم پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کا پوسٹر بھی جاری کردیا۔

سیکریٹ سپر اسٹار کا پوسٹر ٹوئیٹ کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ فلم کا پہلا ٹریلر 2 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔

سیکریٹ سپر اسٹار ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو گلوکارہ بن کر دنیا میں نام کمانا چاہتی ہے، مگر اس لڑکی کا باپ یہ نہیں چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر کی ’دنگل‘ بااختیار خواتین کی کہانی

گلوکاری کے ذریعے نام کمانے کی خواہش رکھنے والی لڑکی کی ماں بھی یہی چاہتی ہے کہ اس کی بیٹی کا نام دنیا بھر میں روشن ہو۔

ایک عام لڑکی جو والد کی مخالفت کے باوجود سپر اسٹار بنتی ہے، اس کا کردار فلم دنگل میں عامر خان کی ریسلر بیٹی کا کردار ادا کرنے والی مسلمان اداکارہ زارہ وسیم نبھاتی نظر آئیں گی۔

سیکریٹ سپر اسٹار کا ٹیزر اپریل میں جای کیا گیا تھا، جس میں برقع میں ملبوس ایک کم عمر لڑکی کو گٹار بجاتے ہوئے دکھایا گیا، جو اپنی ویڈیو ریکارڈ کرکے ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر اپ لوڈ کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: کترینہ کیف، عامر خان کی فلم کی ’آخری ٹھگ‘

عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایات ایڈویت چوہان نے دی ہیں، جب کہ عامر خان بھی ممکنہ طور پر اس فلم میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ فلم کو دیوالی کے موقع پر اجے دیوگن کی فلم ’گول مال تھری‘ کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عامر خان اس سے قبل بھی ’دھوبی گھاٹ‘ اور ’پیپلی لائیو‘ سمیت دیگر فلموں کی پروڈکشن کر چکے ہیں۔

علاوہ ازیں عامر خان امیتابھ بچن اور قطرینا کیف کے ساتھ اپنے آنے والی فلم ٹھگس آف ہندوستان کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں، فلم کی شوٹنگ افریقی ملک مالٹا میں جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024