• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

چین سب سے بڑی ورچوئل کائنات بنانے میں کامیاب

شائع August 1, 2017 اپ ڈیٹ August 4, 2017
— فوٹو بشکریہ ساؤتھ چائنا مورننگ پوسٹ
— فوٹو بشکریہ ساؤتھ چائنا مورننگ پوسٹ

چین کے سائنسدانوں نے دنیا میں پہلی بار سب سے بڑی ورچوئل کائنات کو تیار کرلیا ہے۔

دنیا کے تیز ترین سپرکمپیوٹر کی مدد سے چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے سب سے بڑی ورچوئل کائنات کو تیار کیا جسے سن وے تائی ہو لائٹ (Sunway TaihuLight) کا نام دیا گیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ ورچوئل کائنات رواں سال جون میں زیورخ یونیورسٹی کے ماہرین کی تیار کردہ کمپیوٹر کائنات سے 5 گنا بڑی ہے۔

تاہم چینی سائنسدانوں کی یہ سمولیشن کائنات ایک گھنٹے تک ہی کام کرتی ہے جبکہ سوئس سمولیشن 80 گھنٹے تک برقرار رہتی ہے۔

اس طرح کی کمپیوٹر سمولیشن کے ذریعے خلا بازوں کو خلاء کے مختلف خطوں کی تحقیق میں مدد ملتی ہے اور وہ اس کے پراسرار عناصر جیسے تاریک مادے اور تاریک توانائی پر روشنی ڈالنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

چینی ٹیم نے اپنے تجربے میں کائنات کی پیدائش اور ابتدائی توسیع کو تخلیق کرنے کی کوشش کی ہے، تاہم ان کا تجربہ مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوسکا۔

ماہرین کے مطابق چین کے تیار کردہ سپر کمپیوٹرز عام طور پر اپنی مکمل صلاحیت کے تحت چلنے میں ناکام رہتے ہیں۔

تاہم چینی سائنسدانوں کو توقع ہے کہ وہ جلد ہی اپنے نظام کی خامیوں کو دور کرکے ایسا سمولیشن تیار کرنے میں کامیاب رہیں گے، جو کائنات کی تخلیق سے لے کر موجودہ عہد تک کا احاطہ کرسکے گا۔

اس کے لیے اب یہ ٹیم 2019 تک موجودہ سپر کمپیوٹر سے 10 گنا تیز مشین تیار کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

rozmin Aug 01, 2017 09:24pm
That's the only thing from Chinese made they are not 100% working properly, there is always some kind of weakness or human errors present.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024