• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

رواں سال 3 نئے آئی فون سامنے آنے کا امکان

شائع July 31, 2017
ممکنہ آئی فون 8 — فوٹو بشکریہ فوربس
ممکنہ آئی فون 8 — فوٹو بشکریہ فوربس

ایپل کی جانب سے اس سال تین آئی فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس میں سے ایک اس ڈیوائس کی 10 ویں سالگرہ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

ایک نئیرپورٹ کے مطابق رواں سال ایپل کی جانب سے آئی فون سیون ایس اور سیون ایس پلس کو متعارف کرایاجائے گا جو کہ گزشتہ سال کے ماڈلز کے اپ ڈیٹ ورژن ہوں گے۔

تاہم اصل اہمیت مکمل طور پر ری ڈیزائن فون (ممکنہ نام آئی فون 8، آئی فون پرو یا آئی فون ایکس) کی ہوگی جو کہ اس آئیکونک ڈیوائس کے 10 سال مکمل ہونے پر متعارف کرایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں : آئی فون 8 کیسا ہوگا؟

اور اب تو کمپنی نے بھی غلطی سے اس فون کا ڈیزائن ڈویلپرز کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔

ایپل کی جانب سے حادثاتی طور پر ہوم پوڈ میں فرم وئیر ڈال دیا گیا جو کہ کافی تعداد میں ڈویلپرز نے اپنے پاس محفوظ کرلیا جس میںآئی فون 8 کے ڈیزائن پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس ڈیزائن سے ان افواہوں کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ فلیگ شپ فون بیزل لیس ہوگا۔

ڈویلپرز کو ملنے والے کوڈ سے عندیہ ملتا ہے کہ اس نئے فون میں ایسی ٹیکنالوجی موجود ہوگی جو کہ موجودہ فونز میں دستیاب نہیں۔

جن میں ایک ٹیکنالوجی سام سنگ فونز کی طرح آئی فون کو چہرے سے ان لاک کرنا ہے جس کے لیے ایک انفراریڈ کیمرہ استعمال کیا جائے گا جو کہ کم روشنی میں بھی کام کرے گا۔

ایپل کی اس ٹیکنالوجی میں انفراریڈ کیمرہ چہرے کا تھری ڈی جائزہ لے گا اور اسے تصویر سے بیوقوف بنانا ممکن نہیں ہوگا۔

اور اب فون کے ڈیزائن کی تصویر سامنے آئی ہے وہ ممکنہ طور پر حقیقی ہے کیونکہ یہ کمپنی سے خود لیک ہوئی ہے جو کہ ایج ٹو ایج اسکرین کے ساتھ ہوگا ۔

ایسا سام سنگ کے گلیکسی فون میں اب تک دیکھنے میںآیا ہے جس میں بیزل لیس اسکرین کے ساتھ ارگرد اسپیکر اور سنسرز دیئے گئے ہیں۔

آئی فون کے نئے ماڈل ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے تاہم آئی فون 8 کی فروخت سال کے آخر تک شروع ہونے کا امکان ہے۔

آئی فون سیون ایس اور سیون ایس پلس کے فیچرز بھی سامنے آئے ہیں۔

جن کے مطابق آئی فون سیون ایس 4.7 انچ جبکہ سیون ایس پلس 5.5 انچ اسکرین کے ساتھ ہوگا جبکہ دونوں میں ڈوئل رئیر کیمرہ دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ ان دونوں میں ہوم بٹن موجود ہوگا جو کہ فلیگ شپ فون سے غائب ہونے کا امکان ہے۔

اور ایپل کی نئی اے 11 چپ تینوں فونز کا حصہ ہوگی جبکہ تیز چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی کو بھی دیا جائے گا۔

آئی فون سیون ایس کی قیمت 649 ڈالرز جبکہ سیون ایس پلس کی 749 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ آئی فون ایٹ 850 سے 1200 ڈالرز تک ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون 8 سب سے مہنگا فون

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024