• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جارج کلونی بچوں کی تصاویر کھینچنے والے میگزین پر برہم

شائع July 31, 2017 اپ ڈیٹ August 1, 2017

ہولی وڈ اداکار جارج کلونی نے اپنے جڑواں بچوں کی تصاویر چوری چھپے کھینچنے والے فوٹوگرافر اور فرانسیسی میگزین پر مقدمہ درج کرنے کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جون میں جارج کلونی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی نے ڈیڑھ ماہ گزرجانے کے باوجود بچوں کی تصاویر میڈیا پر عام نہیں کی تھیں۔

تاہم فرانس کے وینسی میگزین نے 2 دن قبل ہی جارج اور امل کلونی کے بچوں کی تصاویر پہلی بار شائع کیں، تصاویر اتنی صاف نہیں تھیں، جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ چھپ کر بنائی گئی تھیں۔

جوڑے کے ہاں جون 2017 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی—فوٹو: اے ایف پی
جوڑے کے ہاں جون 2017 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی—فوٹو: اے ایف پی

فرانسیسی میگزین کی جانب سے تصاویر شائع کرنے کے بعد جارج کلونی نے اپنے بیان میں کہا کہ جڑواں بچوں کی چھپ کر تصاویر کھینچنے پر وہ وینسی اور اس کے فوٹوگرافر کے خلاف مقدمہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جارج اور امل کلونی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

جارج کلونی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فرانسیسی میگزین کے فوٹوگرافر نے ان کی پرائیویسی میں مداخلت کی اور گھر کی سیکیورٹی کو توڑتے ہوئے جڑواں بچوں کی تصاویر لیں۔

اداکار کے مطابق فرانسیسی میگزین کے فوٹوگرافرز نے گھر کی چاردیواری کے ساتھ لگے درختوں پر چڑھ کر جڑواں بچوں کی تصاویر کھینچیں۔

جارج کلونی نے اعلان کیا کہ جڑواں بچوں کی تصاویر چوری چھپے کھینچنے پر وہ فرانسیسی میگزین کے خلاف مقدمہ کریں گے۔

وینسی میگزین نے جوڑے کے بچوں کی تصاویر 28 جولائی کو شائع کیں—اسکرین شاٹ
وینسی میگزین نے جوڑے کے بچوں کی تصاویر 28 جولائی کو شائع کیں—اسکرین شاٹ

مزید پڑھیں: جارج کلونی اور اہلیہ کا پڑوسیوں کو شاندار تحفہ

خیال رہے کہ جارج کلونی کی اہلیہ عالمی قانون دان اور اقوام متحدہ کی امن سے متعلق خصوصی سفیر بھی ہیں۔

امل کلونی اور جارج کلونی نے 2014 میں شادی کی، جب کہ گزشتہ ماہ 7 جون کو ان کے ہاں جڑواں بچے ہوئے، جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہے۔

جارج کلونی اور امل نے بچوں کے نام الیگزینڈر اور ایلا رکھے تھے۔

جوڑے نے 2014 میں شادی کی—فوٹو: اے ایف پی
جوڑے نے 2014 میں شادی کی—فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024