• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ریپ معاملہ حل کرنے کیلئے ایک اور لڑکی ونی کردی گئی

شائع July 30, 2017

ساہیوال: صوبہ پنجاب میں چیچہ وطنی سے متصل گاؤں میں پنچایت کے حکم پر ریپ معاملے کو حل کرنے کے لیے لڑکی کو ونی کرنے کے الزام میں پولیس نے 10 افراد کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے۔

ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) امجد جاوید کمبھو نے بتایا کہ چیچہ وطنی کی پولیس نے دولہے اور نکاح خواں سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

حالیہ واقعے میں گاؤں کے 37 سالہ شخص منیر احمد پنچایت کے سامنے پیش ہوئے اور محمد رفیق پر ان کی اہلیہ کے مبینہ ریپ کا الزام لگایا۔

الزام تراش نے پنچایت سے مطالبہ کیا کہ اسے اپنی بیوی کے ساتھ ہونے والے ظلم کے بدلے میں محمد رفیق کی 14 سالہ لڑکی سے شادی کی اجازت دی جائے۔

پنچایت نے فیصلہ منیر احمد کے حق میں سنایا اور محمد رفیق کی کم عمر لڑکی کی شادی منیر احمد سے کرادی گئی۔

لڑکی کے بھائی خضر عباس نے چیچہ وطنی کے صدر پولیس اسٹیشن میں پنچایت کے اس فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا۔

پولیس نے گاؤں پر چھاپہ مارا اور منیر احمد، اس کی بہن، نکاح خواہ اور پنچایت کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے منیر کی ساس پٹھانی بی بی اور متاثرہ لڑکی کے بھائی خضر عباس کی مدعیت میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376، 310 اے، 365 بی، 366 اے کے تحت 10 افراد کے خلاف 2 مقدمات درج کرلیے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ملزم کی تیسری شادی ہے، اس کی ایک بیوی اس کے ساتھ رہتی ہے جبکہ ایک بیوی کو وہ طلاق دے چکا ہے۔

یہ پنجاب میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران تیسرا واقعہ ہے جہاں کسی مرد کی غلطی سے متعلق تنازعات کو حل کرنے کے لیے لڑکی کو بطور ’بارگین چِپ‘ استعمال کیا گیا۔

اس سے قبل رواں ماہ 26 جولائی میں ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ کے علاقے درخان میں ایک جوڑے کی ’کورٹ میرج‘ کا بدلہ لینے کے لیے ایک 10 سالہ لڑکی کی شادی 17 سالہ لڑکے سے کرادی گئی تھی۔

کروڑ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نکاح خواں حافظ عتیق عثمانی، گواہ بلال احمد اور پنچایت کے رکن جہانگیر کو گرفتار کر لیا تھا۔

اسی طرح کا واقعہ 26 جولائی کو ہی ملتان میں پیش آیا جہاں پنچایت نے ایک لڑکے کو مبینہ ریپ کرنے کی سزا سناتے ہوئے اس کی 16 سالہ بہن کے ساتھ مبینہ ریپ کرنے کا حکم دیا تھا۔


یہ خبر 30 جولائی 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024