• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

2 آسان طریقے جو 7 سال زندگی بڑھائیں

شائع July 28, 2017 اپ ڈیٹ July 29, 2017
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بہتر اور صحت مند زندگی گزارے، اس لیے وہ صحت پانے کے لیے تمام تر اقدامات کرتا ہے۔

تاہم دنیا میں کروڑوں لوگ ایسے ہیں جو اپنی صحت سے متعلق کئی اقدامات کرنے کے باوجود نہایت ہی چھوٹی چھوٹی ایسی غلطیاں کرتے ہیں، جن کہ وجہ سے وہ بیمار پڑ جاتے ہیں۔

ماہرین اور صحت سے متعلق کام کرنے والے کئی عالمی ادارے متعدد بار یہ کہ چکے ہیں کہ تمباکو نوشی و شراب نوشی نہ صرف صحت مند زندگی کے لیے خطرہ ہیں، بلکہ یہ جلد موت کا سبب بھی بنتے ہیں۔

لیکن اب ایک حالیہ تحقیق میں بھی اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ سگریٹ اور شراب نوشی صحت کے لیے مفید نہیں ہیں۔

امریکا کی مشی گن یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ 2 سادہ اور عام اصولوں پر عمل کرکے لوگ نہ صرف صحت مند بلکہ عام انسانوں سے کم سے کم 7 سال طویل زندگی بھی گزار سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی لوگوں کی عمر میں اضافے کا باعث؟

سائنس جرنل ’ہیلتھ افیئرز‘ میں شائع تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق زندگی بھر ’شراب نوشی‘ اور ’سگریٹ نوشی‘ نہ کرنے والے افراد عام انسانوں کے مقابلے 7 سال زیادہ زندگی جیتے ہیں، جب کہ انہیں کوئی بیماری بھی نہیں ہوتی۔

رپورٹ کے مطابق مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین نے 50 سے 80 سال عمر کے 14 ہزار امریکی افراد کے صحت سے متعلق ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

ان افراد میں خواتین بھی شامل تھیں، جب کہ ڈیٹا میں سگریٹ و شراب نوشی کرنے والے افراد سمیت دیگر افراد کا ڈیٹا بھی شامل تھا۔

مزید پڑھین: 6 غذائیں جو آپ کو ہر عمر میں جوان رکھیں

جائزے سے پتہ چلا کہ جو افراد زندگی بھر سگریٹ نوشی نہیں کرتے وہ عام افراد کے مقابلے کم سے کم 4 سے 5 سال زیادہ زندگی گزارتے ہیں، جب کہ مرد و خواتین پر اس کے الگ اثرات مرتب ہوتے ہیں، خواتین مردوں کے مقابلے مزید زیادہ زندگی جیتی ہیں۔

ڈیٹا سے یہ بات بھی واضح ہوئی کہ جو زندگی بھر شراب نوشی نہیں کرتے وہ لوگ عام افراد کے مقابلے 7 سال طویل زندگی گزارتے ہیں۔

ڈیٹا کے مطابق جو مرد ہفتے میں 14 بار اور خواتین ہفتے میں 7 بار شراب نوشی کرتی ہیں، وہ 80 سال کی عمر کے افراد کے مقابلے 7 سال کم زندگی گزارتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بات صرف طویل زندگی گزارنے تک محدود نہیں رہتی، بلکہ شراب اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنے والے افراد بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 16 غذائیں جو بڑھاپے کی جانب سفر سست کریں

ڈیٹا کے مطابق زندگی بھر شراب اور سگریٹ نوشی نہ کرنے والے افراد موٹاپے کا شکار نہیں ہوتے، اور نہ ہی ایسے افراد 50 سال کی عمر کے بعد معزوری کا شکار ہوتے ہیں۔

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024