• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا رشتہ اب کیسا؟

شائع July 28, 2017
ہولی وڈ اداکارہ انجلینا جولی — ۔ فائل فوٹو
ہولی وڈ اداکارہ انجلینا جولی — ۔ فائل فوٹو

ہولی وڈ اداکار بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے بہت سی خبریں میڈیا میں وائرل ہوئیں، خود اداکار بریڈ پٹ نے بھی اس حوالے سے اپنا موقف میڈیا کو دیا تاہم انجلینا جولی اس پورے معاملے پر خاموش ہی رہیں۔

ہولی وڈ اداکارہ نے نہ صرف اپنا نیا گھر بنایا بلکہ زندگی کو بھی ایک نیا رُخ دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی طلاق میں نیا موڑ

وینیٹی فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آسکر ایوارڈ یافتہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے علیحدگی اور اپنے بچوں کے حوالے سے بات کی۔

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی شادی میں مسائل کا آغاز 2016 میں ہوا جب اداکارہ اپنی ہدایات میں بننے والی فلم ’فرسٹ دے کِلڈ مائے فادر‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’چیزیں اُس وقت خراب ہونا شروع ہوئیں، بلکہ مشکل ہونا شروع ہوئیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: انجلینا جولی بریڈ پٹ سے طلاق کی خواہشمند

تاہم اداکارہ کے مطابق اس دوران اُن کے بچوں نے کافی بہادری کا مظاہرہ کیا، جبکہ بریڈ پٹ سے بھی ہمیشہ سے ہی ان کا ایک اچھا تعلق رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا، ’میرا خیال ہے بچوں کے سامنے رونے سے بہتر تنہائی میں رونا ہے، انہیں ایسا ہی محسوس ہونا چاہیے کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا‘۔

پریڈ پٹ سے اپنے تعلق کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ’ہم دونوں کو ایک دوسرے کی فکر ہے، اپنے بچوں کی فکر ہے اور ان کا خیال رکھنا ہی ہمارا مقصد ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: بریڈ پٹ بچوں کے ساتھ بُرا سلوک کرنے کے الزام سے بری

برینجلینا کے نام سے مشہور اس ہولی وڈ جوڑے کی شادی 2014 میں ہوئی تھی تاہم یہ دونوں 2004 سے اکھٹے رہ رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 41 سالہ انجلینا جولی نے 52 سالہ بریڈ پٹ سے طلاق کے لیے مقدمہ دائر کرنے کے ساتھ اپنے 6 بچوں کی تحویل کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: روبرٹ پیٹنسن، انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان آگئے

رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی، بریڈ پٹ کے منشیات کے عادی ہونے کی وجہ سے تنگ آچکی تھیں اور ان کا ماننا تھا کہ بریڈ پٹ کا مشتعل رویہ بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

تاہم بعدازاں بریڈ پٹ بچوں کے ساتھ بُرا سلوک روا رکھنے کے الزام سے بری ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024