• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نواز شریف کے سیاسی عروج و زوال کی تصویری کہانی

سیاست میں محدود دلچسپی رکھنے والا نوجوان تین بار پاکستان کا وزیراعظم کیسے منتخب ہوا؟
شائع July 28, 2017 اپ ڈیٹ August 13, 2017

ابتدائی سال

25 دسمبر 1949 کو لاہور میں پیدا ہونے والے نواز شریف، محمد شریف اور ان کی اہلیہ کے سب سے بڑے بیٹے ہیں، ان کے والد ایک دولت مند صنعتکار تھے جنہوں نے اتفاق اور شریف گروپ کی بنیاد رکھی۔

سینئر تجزیہ کار نصرت جاوید کہتے ہیں کہ 'شریف خاندان ایک پدر شاہی اور قدامت پسند خاندان ہے، انہوں نے 1930 کی دہائی میں صنعتکاری کا رخ کیا، اُس وقت بمشکل چند مسلمان گھرانوں کا صنعتکاری میں نام تھا'۔

نواز شریف اپنے والد محمد شریف اور بھائی شہبار شریف کے ساتھ چینی وفد کے ہمراہ
نواز شریف اپنے والد محمد شریف اور بھائی شہبار شریف کے ساتھ چینی وفد کے ہمراہ

نصرت جاوید کے مطابق 'اسٹیل کے کاروبار میں قدم رکھنے کے بعد شریف خاندان نے مستقبل کی طرف دیکھنا شروع کیا، اس وقت صنعتکاری میں ایک گروپ بٹالا تھا جبکہ دوسرے شریف خاندان، اِن کی کہانی مفلسی سے امارت کی جانب سفر کے جیسی ہے، 6 سے 7 بھائی جو جاتی امراء سے لاہور آئے اور سخت محنت سے عروج حاصل کیا'۔

سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ '1947 تک شریف اپنا نام قائم کرچکے تھے، جہاں تک قدیم لاہور کی بات ہے، 1947 میں بھی شریف خاندان کی پہچان دولت مند، خاندان اور صنعتکاروں کے حوالے سے کی جاتی تھی'۔

انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ حاصل کرنے سے قبل نواز شریف نے سینٹ اینتھنز ہائی اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جس کے بعد انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے اپنی قانون کی ڈگری حاصل کی۔

نصرت جاوید کے مطابق 'اسکول کے دنوں سے ہی نواز شریف کی کوئی گہری دوستیاں نہیں تھی، ان کی رہائش سرکلر روڈ کے علاقے میں موجود محلہ رام گلہ میں تھی'۔

نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم کے ساتھ
نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم کے ساتھ

انہوں نے بتایا کہ 'تقسیمِ ہند کے کچھ عرصہ پہلے شریف خاندان ماڈل ٹاؤن منتقل ہوگیا، نواز شریف اپنے اسکول کے لڑکوں کی نسبت محلے کے لڑکوں کے ساتھ زیادہ گھلا مِلا کرتے، ان کے مشاغل میں کرکٹ کھیلنا، فلمیں دیکھنا اور گاڑی ڈرائیو کرنا شامل تھا'۔

'گورنمنٹ کالج لاہور میں نواز شریف خواجہ آصف کے دوست تھے تاہم ان کے زیادہ تر اچھے دوست زمانہ طالب علمی کے نہیں، اسی سے پدر شاہی خاندانی سیٹ اپ کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جب آپ اپنے گھر کے قریب یا خاندان سے قریب رہنے والے لوگوں سے دوستی کرتے ہیں۔ میاں شریف کی موجودگی میں نواز شریف کا اسکول کے لڑکوں سے دوستی کرنا، کلاسیں چھوڑنا اور اس قسم کے غل غپاڑے کا حصہ بننا ممکن نہیں تھا'۔

بعد ازاں نواز شریف اپنے خاندان کے بااثر اتفاق گروپ کا حصہ بن گئے جو چینی، اسٹیل اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں دلچسپی رکھتا تھا۔

سیاست کے میدان میں قسمت آزمائی

نواز شریف نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز اس دور میں کیا جب شریف خاندان کے اسٹیل کے کاروبار سمیت کئی صنعتوں کو اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے قومیا (نیشنلائز) لیا تھا۔

1976 میں نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی جو اُس وقت پنجاب میں کافی مقبول سیاسی جماعت تھی۔

نصرت جاوید مزید بتاتے ہیں کہ 'جب بھٹو نے ان کی صنعت کو نیشنلائز کردیا تو شریف خاندان کا اس پر گہرا اثر پڑا اور انہوں نے سیاست میں اپنا مقام بنانے کا سوچنا شروع کردیا، انہوں نے بھٹو کے خلاف دشمنی پال لی، یہ سننے میں خود غرضی جیسا محسوس ہوتا ہے لیکن نواز شریف کے والد نے انہیں اس لیے سیاست میں دھکیلا کیونکہ انہوں نے ایسا نہیں سوچا تھا کہ وہ کاروبار کریں گے'۔

جنرل ضیاء الحق کی حکمرانی میں نواز شریف پہلے بطور وزیر خزانہ پنجاب کابینہ کا حصہ بنے اور 1981 میں انہوں نے پنجاب مشاورتی بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔

نصرت جاوید کے مطابق 'نواز شریف کے ایک دور کے ماموں، جن کا نام حسن تھا، نے سیاست میں نواز شریف کی رہنمائی کرنے اور انہیں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ غلام جیلانی خان نے نواز شریف کو پنجاب حکومت کا وزیر خزانہ بنایا اور اپنے ایک خدمت گار، بریگیڈیئر قیوم کو ہدایت دی کہ وہ نواز شریف کو اپنی نگرانی میں رکھیں'۔

ڈان اخبار: 9 اپریل، 1985
ڈان اخبار: 9 اپریل، 1985

جس کے بعد 1985 میں نواز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے جبکہ 1988 میں مارشل لاء کے اختتام پر وہ دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب بنے، اگست 1988 میں ضیاء الحق کی موت کے بعد پاکستان مسلم لیگ دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی اور پاکستان مسلم لیگ کا چارج نواز شریف نے سنبھال لیا یہ جماعت بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کہلائی۔

مصنف اور صحافی زاہد حسین نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ 'نواز شریف فوجی اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار تھے، 1984 میں انہیں اچانک ہی پنجاب کی صوبائی حکومت کا حصہ بنادیا گیا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ضیاء کی فوجی حکومت کا بنیادی مقصد بینظیر بھٹو کے مقابلے کے لیے متبادل قیادت کو سہارا دینا تھا، نواز شریف کو بعد ازاں پاکستان کے سب سے طاقتور صوبے پنجاب کا وزیراعلیٰ بنادیا گیا، انہوں نے پنجاب کے کاروباری اور تجارتی طبقے کی نمائندگی کی اور پنجاب کی سول اسٹیبلشمنٹ، جس میں بیوروکریسی اور عدلیہ شامل تھی، کی مدد سے سیاسی عروج پر گئے'۔

وزیراعظم کی حیثیت سے افراتفری کے سال

1990 کے دوران نواز شریف نے اسلامی جمہوری اتحاد (آئی جے آئی) کے سربراہ کی حیثیت سے عام انتخابات کی مہم چلائی، اس تصویر میں نواز شریف، خاقان عباسی اور شیخ رشید کو مری کے ایک جلسے میں آئی جے آئی کے حامیوں کے نعروں کا جواب دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یکم اکتوبر، 1990
یکم اکتوبر، 1990

زاہد حسین کہتے ہیں کہ 'نواز شریف 1991 میں فوج کے تشکیل کردہ دائیں بازو کے اتحاد، جس کا نام اسلامی جمہوری اتحاد تھا، کے سربراہ کی حیثیت سے پہلی بار وزیراعظم بنے، لیکن جلد ہی صدر غلام اسحٰق خان کے ساتھ ان کے اختلافات کا آغاز ہوگیا کیونکہ وہ تمام طاقت پر قبضہ چاہتے تھے، اختیار کی یہ جنگ ان کے زوال کا سبب بنی اور ایک کمزور بغاوت نے ہی صدر اور وزیراعظم دونوں کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا'۔

15 اکتوبر، 1990
15 اکتوبر، 1990

20 اکتوبر، 1990 کے ہیرالڈ میگزین کا سرورق
20 اکتوبر، 1990 کے ہیرالڈ میگزین کا سرورق

زاہد حسین کہتے ہیں کہ 'نواز شریف ریاست کے دیگر ستونوں کے سامنے آنے کی وجہ سے دونوں بار اپنی مدت پوری نہ کرسکے، پہلی بار صدر اور دوسری مدت میں فوج کے سامنے، ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ وہی فوج تھی جو ان کے سیاسی عروج کی ذمہ دار تھی'۔

25 اکتوبر، 1990
25 اکتوبر، 1990

زاہد حسین کے مطابق '1991 کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے خلاف نواز شریف کی کامیابی کی بڑی وجہ انہیں سول اور فوجی قیادت سے حاصل ہونے والی حمایت تھی'۔

'آئی جے آئی کا قیام اور فنڈنگ آئی ایس آئی نے کی تھی، جس کی تصدیق اصغر خان کیس کی رولنگ کے دوران سپریم کورٹ نے کی۔ فوج اس بات کے لیے تیار نہیں تھی کہ ان کی پہلی حکومت کی برطرفی کے بعد پی پی پی کو اقتدار میں واپس آنے کی اجازت دے'۔

26 اکتوبر، 1990
26 اکتوبر، 1990

2 نومبر، 1990
2 نومبر، 1990

4 نومبر، 1990
4 نومبر، 1990

اپنی مدتِ ملازمت میں نواز شریف نے جوہری پالیسی کا اعلان کیا جس کا مقصد ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کی ترقی کو جاری رکھنا تھا۔

انہوں نے پاکستان کے پہلے ماس روڈ نیٹ ورک، موٹروے کے منصوبوں کا بھی آغاز کیا۔

وزیراعظم نواز شریف کی پہلی مدت اُس وقت اچانک ختم ہوئی جب صدر غلام اسحٰق خان نے اپریل 1993 میں قومی اسمبلی کو تحلیل کردیا۔

15 اپریل، 1993
15 اپریل، 1993

19 اپریل، 1993
19 اپریل، 1993

ایک ماہ بعد مئی 1993 میں نواز شریف اقتدار میں اس وقت واپس آئے جب سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا صدارتی حکم غیر آئینی قرار دیا۔

27 مئی، 1993
27 مئی، 1993

27 مئی، 1993
27 مئی، 1993

27 مئی، 1993
27 مئی، 1993

1993 میں نئے انتخابات کروا کر نواز شریف، اقتدار پیپلزپارٹی کی بینظیر بھٹو کو کھو بیٹھے اور اپوزیشن کا کردار سنبھال لیا۔

زاہد حسین کے مطابق '1993 کے انتخابات میں بینظیر بھٹو کی اقتدار میں واپسی فوج کی جانب سے نواز شریف کی حمایت کے خاتمے کا نتیجہ تھی، اس کی ایک اور وجہ آئی جے آئی کی علیحدگی تھی'۔

وزیراعظم کی حیثیت سے نوازشریف کا دوسرا دور

3 فروری، 1997
3 فروری، 1997

دوسری بار پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے نواز شریف کے دور کا آغاز 1997 میں اس وقت ہوا جب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

اپنی دوسری مدت ملازمت میں بھی انہوں نے عدلیہ کے ساتھ کشیدگی کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ نومبر 1997 میں ایک سماعت کے دوران ان کے حامیوں کی بڑی تعداد نے عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کے لیے سپریم کورٹ پر دھاوا بول دیا.

اس افراتفری کے دور میں وزیراعظم نواز شریف نے صدر فاروق لغاری کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا اور چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو معزول کردیا گیا.

4 فروری،1997
4 فروری،1997

میوزیکل چیئرز کا یہ کھیل بینظیر بھٹو کی دوسری حکومت کی برطرفی کے بعد بھی جاری رہا جس کی وجہ ان کا صدر اور چیف جسٹس کے مدمقابل آجانا تھا.

دکھائی دینے لگا کہ نواز شریف فوج کی حمایت واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جس کا اثر 1997 کے انتخابات میں نظر آیا جب وہ تاریخی تین چوتھائی اکثریت سے کامیاب ہوئے، لیکن اس اتحاد کی مدت بہت کم تھی'.

16 فروری، 1997
16 فروری، 1997

دسمبر 1997 میں وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا کہ پاکستان صرف اس صورت میں جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے (سی ٹی بی ٹی) پر دستخط کرے گا جب بھارت بھی اس پر دستخظ کرتا ہے.

بعد ازاں 28 مئی 1998 میں پاکستان نے پہلا کامیاب جوہری تجربہ جبکہ 30 مئی کو دوسرا تجربہ کیا گیا.

1999 میں نواز شریف کے فوج کے ساتھ تعلقات پھر خراب ہوگئے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں طے شدہ حملوں سے آگاہ نہیں کیا گیا اور اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے اکیلے فیصلے کیے. 2ماہ بعد کارگل کے معاملے پر نواز شریف کی حکمت عملی پر آرمی، نیوی اور ایئرفورس تینوں کے ساتھ ان کے تعلقات شدید متاثر ہوئے.

5 فروری 1999، آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کشمیر کے متنازع خطے کے سرحدی شہر کیل کے برف پوش علاقے میں وزیراعظم نواز شریف سے مصافحہ کرتے ہوئے—فائل فوٹو/رائٹرز
5 فروری 1999، آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کشمیر کے متنازع خطے کے سرحدی شہر کیل کے برف پوش علاقے میں وزیراعظم نواز شریف سے مصافحہ کرتے ہوئے—فائل فوٹو/رائٹرز

صورتحال اس وقت مزید ابتر ہوگئی جب اکتوبر 1999 میں وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین آف دا جوائنٹ چیفس اور چیف آف آرمی اسٹاف کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی. بغاوت کے ڈر سے وزیراعظم نواز شریف کے احکامات پر ایئرپورٹ بند کرکے جنرل پرویز مشرف کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی.

فوٹو/اے ایف پی
فوٹو/اے ایف پی

تاہم جنرل پرویز مشرف کے نواب شاہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد انہوں نے اعلیٰ جرنیلز کو ملک سنبھالنے کا حکم دیتے ہوئے نواز شریف کو برطرف کردیا.

13 اکتوبر 1999
13 اکتوبر 1999

بغاوت کے بعد 'اغواء، اقدامِ قتل، ہائی جیکنگ، دہشت گردی اور کرپشن' کے الزمات میں نواز شریف کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہوا جہاں انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی.

سعودی عرب کی مدد سے کیے گئے ایک معاہدے کے تحت نواز شریف اگلے 10 سال کے لیے ملک سے جلاوطن ہوگئے.

نواز شریف کی واپسی

کئی سال کی جلاوطنی کے بعد اگست 2007 میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکم دیا کہ نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف پاکستان آنے کے لیے آزاد ہیں۔ اگلے ماہ نواز شریف جلاوطنی کاٹ کر اسلام آباد پہنچے مگر انہیں طیارے سے اترنے نہیں دیا گیا اور پھر کچھ دیر بعد جدہ ڈی پورٹ کردیا گیا، جس کے بعد وہ نومبر میں سیاست میں حصہ لینے کے لیے پاکستان آئے۔

2008 سے 2013 کے درمیان نواز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر اتحادی حکومت قائم کی۔

نواز شریف اور آصف علی زرداری کا اتحاد قائم ہوگیا—فائل فوٹو
نواز شریف اور آصف علی زرداری کا اتحاد قائم ہوگیا—فائل فوٹو

اگست 2008 میں اتحادی حکومت نے مشرف کے احتساب کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ اسی سال مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ججز کی بحالی سے پیپلز پارٹی کے انکار پر یہ اتحاد بکھرگیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نواز شریف اور شہباز شریف کو فروری 2009 میں عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔ نواز شریف کو اپنے گھر پر نظربند کرنے کی زرداری کی کوششوں کے بعد اگلے ماہ نواز شریف نے 'لانگ مارچ' شروع کیا تاکہ برطرف ججز کو بحال کروایا جا سکے۔

لاہور کے فیروز پور روڈ پر نواز شریف کے حامیوں کی بڑی تعداد لانگ مارچ میں شریک—فائل فوٹو/ کری ایٹیو کامنز
لاہور کے فیروز پور روڈ پر نواز شریف کے حامیوں کی بڑی تعداد لانگ مارچ میں شریک—فائل فوٹو/ کری ایٹیو کامنز

اپریل 2010 میں اٹھارہویں ترمیم منظور کی گئی جس سے تیسری بار وزیراعظم بننے پر عائد پابندی ختم کر دی گئی، یوں نواز شریف تیسری بار وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔

تیسری بار خوش قسمت؟

مئی 2013 میں نواز شریف کو تیسری دفعہ وزیرِ اعظم منتخب کیا گیا، مگر انتخابات میں دھاندلی اور فراڈ کے الزامات لگے۔ شریف حکومت نے کراچی میں پاکستان رینجرز کے تحت آپریشن شروع کیا جس کا مقصد سب سے بڑے شہر سے جرائم اور دہشتگردی کا خاتمہ تھا۔

وزیراعظم نواز شریف—فائل فوٹو
وزیراعظم نواز شریف—فائل فوٹو

جولائی میں چینی وزیرِاعظم لی کی چیانگ کے دورے کے بعد یہ اعلان کیا گیا تھا کہ چین پاکستان میں ساڑھے 31 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

چینی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر ان کی وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ایک تصویر—فائل فوٹو
چینی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر ان کی وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ایک تصویر—فائل فوٹو

نومبر 2013 میں وزیرِ اعظم نواز شریف نے کراچی میں 9 اعشاریہ 59 ارب ڈالر کی لاگت سے ایٹمی بجلی گھر کے منصوبے کی تعمیر کا آغاز کیا۔

وزیراعظم KANUPP-2 کا افتتاح کرتے ہوئے—فائل فوٹو/آن لائن
وزیراعظم KANUPP-2 کا افتتاح کرتے ہوئے—فائل فوٹو/آن لائن

2014 کے اواخر میں نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے 2013 کے انتخابات میں فراڈ کے الزامات پر شدید احتجاج کا سامنا کیا۔

طاہر القادری اور عمران خان نواز شریف کے خلاف کی جانے والی ریلی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے—فائل فوٹو/ رائٹرز
طاہر القادری اور عمران خان نواز شریف کے خلاف کی جانے والی ریلی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے—فائل فوٹو/ رائٹرز

4 اپریل 2016 کو پاناما پیپرز لیک میں وزیرِ اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو دو آف شور کمپنیوں کا بینیفیشل مالک قرار دیا گیا۔

اکتوبر 2016 میں پاناما پیپرز کیس سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ سماعت آیا تاکہ شریف خاندان پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس بچانے کے حوالے سے تحقیقات کی جا سکیں۔

فیصلہ سنانے کے بعد سپریم کورٹ نے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل کا حکم دیا، جس نے نواز شریف کو کیپیٹل ایف زیڈ ای نامی ایک دبئی میں قائم کمپنی کا چیئرمین پایا اور انہیں نااہل قرار دے دیا۔

جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء حتمی رپورٹ پیش کرنے سپریم کورٹ کی جانب رواں دواں ہیں— فائل فوٹو/ اے ایف پی
جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء حتمی رپورٹ پیش کرنے سپریم کورٹ کی جانب رواں دواں ہیں— فائل فوٹو/ اے ایف پی