• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیراعظم کی اپنے ساتھیوں سے آخری لمحوں میں مشاورت

شائع July 28, 2017

اسلام آباد: شریف خاندان کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کرنے والے پاناما پیپرز کیس کے اختتام کی آخری گھڑیوں میں وزیراعظم نواز شریف نے اپنے قریبی ساتھیوں اور اہم وزراء سے غیر رسمی مشاورت کی۔

وزیراعظم نواز شریف جمعرات (27 جولائی) کی شام 4 بجے مالدیپ کا دورہ مکمل کرکے نور خان ایئربیس پہنچے جہاں ان کے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

ڈان اخبار کے ذرائع کے مطابق وطن واپسی پر وزیراعظم نواز شریف کو چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: پاناما کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

بعد ازاں سپریم کورٹ کی ضمنی کاز لسٹ کے اجراء کے بعد وزیراعظم نے پاناما کیس کے متوقع فیصلے کے حوالے سے اپنے قریبی ساتھیوں اور قانونی ٹیم کے ارکان سے مشاورت کی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم جمعے کے روز پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بھی ایک اجلاس کریں گے جس میں فیصلے کے بعد کارروائی کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔


یہ خبر 28 جولائی 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024