• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

رشک قمر کے بعد ’بادشاہو‘کا پیا مورے گانا ریلیز

شائع July 25, 2017 اپ ڈیٹ July 26, 2017

بولی وڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن کی آنے والی فلم ’بادشاہو‘ کا دوسرا گانا ریلیز کردیا گیا۔

میکا سنگھ، نیتی موہن اور انکت تیواری کے آواز میں ریکارڈ کئے گئے آئٹم سانگ میں سنی لیونی اور عمران ہاشمی کو دکھایا گیا ہے۔

گانے کو ریلیز کیے جانے کے چند ہی گھنٹوں میں اسے ایک کروڑ سے زائد افراد نے دیکھ لیا۔

’پیا مورے مورے‘ کے بول سے جاری کیے گئے آئٹم سانگ کی تصاویر تو پہلی ہی وائرل ہوچکی تھیں، تاہم اب گانے کو بھی شائقین میں پذیرائی ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنی لیون اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں خود کام کریں گی

فلم بادشاہو کا یہ دوسرا گانا ہے، جو آتے ہی ہٹ ہوگیا، اس سے پہلے رواں ماہ 13 جولائی کو پاکستانی لیجنڈری موسیقار و فنکار استاد نصرت فتح علی خان کے گانے ’رشک قمر‘ کو ریلیز کیا گیا تھا۔

بادشاہو میں ’میری رشک قمر‘ کو راحت فتح علی خان کی آواز میں شامل کیا گیا ہے، اس گانے کو بھی تک 2 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: ’رشک قمر کی سچ میں کمر توڑ دی گئی‘

فلم کا پہلا ٹیزز گزشتہ ماہ جون میں جاری کیا گیا تھا، جسے ڈیڑھ کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے، جب کہ 24 جولائی کو بادشاہو کے آئٹم سانگ کی سنی لیونی اور عمران ہاشمی کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ بادشاہو کو یکم ستمبر 2017 کو ریلیز کیا جائے گا، فلم کی کہانی بھارت میں 1970 میں نافذ کی گئی ایمرجنسی کے ارد گرد گھومتی ہے۔

فلم میں اجے دیوگن کے علاوہ عمران ہاشمی، ایلینا ڈیسوزا اور ایشا گپتا بھی شامل ہیں، فلم کی ہدایات ملن لتھریا نے دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024