• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آئی فون 8 کیسا ہوگا؟

شائع July 26, 2017
ممکنہ آئی فون 8 — فوٹو بشکریہ فوربس
ممکنہ آئی فون 8 — فوٹو بشکریہ فوربس

ایپل کا نیا آئی فون 8 (یا جو بھی اس کا نام رکھا جائے گا) ممکنہ طور پر رواں برس ستمبر میں سامنے آئے گا مگر اس کے فیچرز اور نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جو اسے پہلے کے مقابلے میں بالکل منفرد ثابت کرتی ہیں۔

امریکی جریدے فوربس نے آئی فون 8 کی نئی تصاویر اور فیچرز کو لیک کیا ہے، جس سے اس ڈیوائس کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر اس کے ری ڈیزائن ماڈل کو سامنے لایا گیا ہے۔

تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ آئی فون 8 کی اسکرین 5.8 انچ کی ہوگی اور یہ بھی گلیکسی ایس 8 کی طرح بیزل لیس اور انفنٹنی ڈسپلے کے ساتھ ہوگی۔

فوٹو بشکریہ فوربس
فوٹو بشکریہ فوربس

اسی طرح ہوم بٹن کو ختم کردیا گیا ہے جبکہ ہیڈفون جیک کو بھی واپس نہیں لایا جارہا جو کہ آئی فون سیون میں نکال دیا گیا تھا، جبکہ پہلی بار یو ایس بی ٹائپ سی بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ایپل نے اس بار آئی فون میں پاور بٹن کو پہلے سے زیادہ بڑا کردیا ہے جس کی وجہ تو فی الحال واضح نہیں مگر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ٹچ آئی ڈی فیچر کے لیے کیا گیا ہوگا۔

ایپل کا نیا فون نئے آئی او ایس 11 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہوگا جبکہ ڈوئل ریئر کیمرہ پہلے کے مقابلے میں نئی ورٹیکل الائنمنٹ کے ساتھ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ اس بار بھی آئی فون میں 12 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل اور ٹیلی فوٹو ڈوئل کیمرہ دیا جائے گا تاہم اسے پہلے کے مقابلے میں بہتر بنایا جائے گا، خاص طور پر اپرچر پر توجہ دی جائے گی۔

فوٹو بشکریہ فوربس
فوٹو بشکریہ فوربس

آئی فون 8 کی بیٹری لائف بھی آئی فون سیون کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوگی، جبکہ اسٹوریج 64 جی بی کی بجائے 128 جی بی اور 256 جی بی ہونے کا امکان ہے۔

تاہم ایپل کا یہ اب تک کا سب سے ایڈوانسڈ آئی فون، اس کا سب سے مہنگا فون بھی ثابت ہونے والا ہے۔

اس فون کی قیمت 1100 سے 1200 ڈالرز (ایک لاکھ 15 ہزار سے ایک لاکھ 26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کے درمیان ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024