• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کرینہ کپور بیٹے کو روزانہ کتنی بار چومتی ہیں؟

شائع July 25, 2017 اپ ڈیٹ July 30, 2017
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی اہلیہ اور خوبرو اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے تیمور علی خان پٹودی کو یومیہ 20 ہزار بار چومتی ہیں۔

اداکارہ نے یہ انکشاف اپنی ٹیم ممبر کے ساتھ ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں کیا، اور کہا اس عمل سے ان کے بیٹے تنگ بھی ہوجاتے ہیں۔

کرینہ کپور کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’ان کا بیٹا تیمور بہت ہی خوبصورت اور معصوم ہے، جس وجہ سے انہیں بار بار چومنے کا دل کرتا ہے‘۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ تیمور علی خان پٹودی کو کم سے کم 20 ہزار بار چومتی ہیں، جس سے ان کے بیٹے تنگ بھی ہوجاتے ہیں۔

@jiteshpillaai shooting the breeze with the lovely lovely lovely #kareenakapoorkhan. Fun shoot for @filmfare coming up ♥️😍💥

A post shared by Kareena Kapoor Khan FC (@kareenakapoorteam) on

کرینہ کپور نے مزید بتایا کہ اتنے بوسے دینے کی وجہ سے تیمور علی خان کئی بار انہیں پیچھے دھکیلتے ہیں، اور وہ تنگ آ جاتے ہیں، مگر ان سے رہا نہیں جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ اور سیف کے گھر بیٹے کی پیدائش

ان کے مطابق اس عمل پر ان کے شوہر سیف علی خان بھی ان سے کہ چکے ہیں کہ وہ ایسا کیوں کرتی ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ، تیمور اتنا خوبصورت اور معصوم نظر آتا ہے، کہ ان سے رہا نہیں جاتا۔

اداکارہ کے اس انکشاف پر ان کے مداح خوش بھی ہیں تو ساتھ ہی حیران بھی ہیں کہ ایک ہی دن میں وہ کس طرح بیٹے کو 20 ہزار بار چومتی ہیں۔

💞💞💞

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@therealkareenakapoor) on

مزید پڑھیں: کرینہ اور سیف کے بیٹے سے متعلق 4 دلچسپ باتیں

اداکارہ اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ بیٹے کی پیدائش کے بعد سوئٹزرلینڈ چھٹیاں منانے جا رہی ہیں، اوراس ٹوئر میں ان کا بیٹا بھی ان کا ساتھ ہوگا۔

یہ پہلا عالمی ٹوئر ہوگا، جس میں ان کا بیٹا تیمور علی خان ان کے ساتھ ہوگا۔

Say hi baby 👶👋💋💋

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@therealkareenakapoor) on

کرینہ کپور کے بیٹے کی عمر اس وقت 7 ماہ ہے، اور ہر وقت ماں کے ساتھ رہنے کی وجہ سے تیمور خان اور کرینہ کی کئی تصاویر اور خبریں آئے دن میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور اور بیٹے کی تصاویر وائرل

اگر کہا جائے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کا بیٹا اس وقت اسٹارز کے بچوں میں شہرت میں سب سے پہلے نمبر پر ہے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔

#lookatme 👀👶

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@therealkareenakapoor) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024