• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

عمران ہاشمی اور سنی لیونی کی تصاویر وائرل

شائع July 24, 2017 اپ ڈیٹ July 25, 2017
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بولی وڈ آئٹم سانگ گرل سنی لیونی اور اداکار عمران ہاشمی کو ویسے بھی اپنی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرانے کے لیے محنت نہیں کرنا پڑتی، اور اس بار بھی ایسا ہی ہوا۔

ہوا یوں کہ عمران ہاشمی نے اپنی آنے والی فلم ’بادشاہو‘ کے آئٹم سانگ کی تصویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شرم اور میں تو ایک جملے میں نہیں آتے‘، انہوں نے مداحوں سے سوال کیا کہ وہ ان سے متفق ہیں۔

عمران ہاشمی کی تصویر اور ٹوئیٹ پر کئی افراد نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اداکار سے اتفاق کیا، اور ساتھ ہی پوچھا کہ بادشاہو کا یہ آئٹم سانگ کب ریلیز ہو رہا ہے۔

چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں مداحوں نے عمران ہاشمی کی تصویر کو لائیک کیا، جب کہ ان کی تصویر کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے کئی مداحوں نے ان کی اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ’شرم اور وہ ایک جملے میں نہیں آسکتے‘۔

عمران ہاشمی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے جو جملہ لکھا دراصل وہ اسی فلم کا ہی ڈائلاگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنی لیونی کا حیران کردینے والا کام

ادھر آئٹم گرل سنی لیونی نے بھی اسی گانے کی تصویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیار مور‘ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ گانا کل ریلیز ہونے جا رہا ہے۔

سنی لیونی کی اس تصویر کو بھی ہزاروں افراد نے لائیک اور ری ٹوئیٹ کیا، جب کہ عمران ہاشمی اور سنی لیونی نے گانے سے متعلق ایک دوسرے کو کئی ٹوئیٹس کیں، جس سے مداح بھی لطف اندوز ہوئے۔

مزید پڑھیں: سنی لیون اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں خود کام کریں گی

سنی لیونی کی جاری کی گئی تصویر میں انہیں آئٹم سانگ کی ڈریس میں دکھایا گیا، جب کہ عمران ہاشمی کی تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ سنی لیونی کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈائریکٹر ملن لتھریا کی فلم ’بادشاہو‘ میں اجے دیوگن مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، ان کے ساتھ عمران ہاشمی، ایلینا ڈی سوزا اور ایشا گپتا سمیت دیگر اداکار نظر آئیں گے۔

فلم کی کہانی بھارت میں 1970 میں نافذ کی گئی ایمرجنسی کے پس منظر میں سیاسی کشیدگی کے ارد گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنی لیون ہیں ودیا سے 'جیلس'

فلم کو رواں سال ستمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، فلم میں سنی لیونی کا آئٹم سانگ خصوصی طور پر شامل کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024