• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

حمزہ علی عباسی ایک مرتبہ پھر آئٹم سانگ کے خلاف بول اٹھے

شائع July 24, 2017 اپ ڈیٹ July 25, 2017
حمزہ علی عباسی کا شمار پاکستان کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے —۔
حمزہ علی عباسی کا شمار پاکستان کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے —۔

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کئی مرتبہ پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگز پیش کرنے کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر اس موضوع پر آواز اٹھائی ہے۔

حمزہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’بہت افسوس اور مایوسی کی بات ہے کہ ابھی بھی بہت سے بہترین پاکستانی فلم ساز اپنی فلموں کی اچھی کمائی کے لیے ان میں آئٹم سانگز شامل کررہے ہیں‘۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ’سنسر بورڈ اس طرح کی چیزوں کو سینما میں نمائش کی اجازت کیسے دے سکتا ہے اور کیسے پیمرا انہیں چینلز پر نشر ہونے کی اجازت دے رہے ہیں، بڑی مشکل سے پاکستانی فنکاروں نے سوسائٹی میں عزت حاصل کی ہے، جس کی وجہ سے پڑھے لکھے گھروں سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکے لڑکیاں اس فیلڈ میں آرہے ہیں، برائے مہربانی گلیمر کے نام پر اس طرح کی چیزوں سے سب خراب نہ کریں، آئٹم سانگز خواتین کی اہمیت کم کرتے ہیں، جو خواتین کی بااختیاری، ان کے حقوق، ہمارے مذہب اور ہمارے معیار کے خلاف ہے‘۔

خیال رہے کہ حمزہ علی عباسی کی یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان کی کامیاب فلم ’نامعلوم افراد‘ کے سیکوئل میں موجود ایک آئٹم سانگ کا ٹیزر ریلیز کیا گیا، جس میں ماڈل صدف کنول پرفارم کرتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: ’آئٹم سانگ خواتین کی بے عزتی ہیں‘

کئی صارفین نے حمزہ علی کی اس پوسٹ پر تنقیدی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں ان کی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ یاد کروائی، جس میں بھی ایک آئٹم سانگ پیش کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ حمزہ علی عباسی اس سے قبل بھی کئی مرتبہ آئٹم سانگز کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Nazakat Jul 25, 2017 08:24am
Tanqeed ap ko be nazer a gai jo logon nay ki mager jin logon nay is ko psand kea un ka zekar ni kea ap nay (khabar k sath baddeyanti na karen)

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024