• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سنی لیونی نے ایک بچی گود لے لی

شائع July 23, 2017
— سنی لیونی اپنے شوہر اور گود لی ہوئی بچی کے ساتھ
— سنی لیونی اپنے شوہر اور گود لی ہوئی بچی کے ساتھ

بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی نے ایک بچی کو گود لے لیا ہے۔

سنی لیونی اور ان کے شوہر ڈینیئل ویبر کی شادی چھ سال پہلے ہوئی تھی اور ا ب انہوں نے باضابطہ طور پر ایک بچی کو گود لیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اس بچی کو نشا کور ویبر کا نام دیا گیا ہے جس کے آخری ناموں میں سنی لیونی اور ان کے شوہر کے نام کو دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : عامر خان سنی لیون کو بہت رلاتے ہیں

ہوسکتا ہے آپ کو علم نہ ہو مگر سنی لیونی کا اصل نام کرنجیت کور ووہرا ہے جبکہ گود لی جانے والی بچی کا تعلق مہاراشٹر سے ہے جو کہ رواں سال اکتوبر میں دو سال کی ہوجائے گی۔

ماضی میں یہ افواہیں سامنے آئی تھیں کہ سنی لیونی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے تاہم بولی وڈ اسٹار اور ان کے شوہر نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا تھا۔

ان رپورٹس کے بعد ہی اس جوڑے نے نشا کو گود لیا اور بولی وڈ کے ان اسٹارز میں شامل ہوگئے جو اپنے بچوں کی بجائے کسی کو گود لینے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز سے ایک انٹرویو کے دوران اس جوڑے نے تسلیم کیا کہ بچی کو ان کے ساتھ مطابقت پیدا کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

سنی لیونی کا کہنا تھا ' یقیناً ہمیں متعدد مختلف چیزوں سے مطابقت پیدا کرنا ہوگی مگر میرا ماننا ہے کہ خدا لوگوں کو آپ کی زندگی میں اسی وقت لاتا ہے جب آپ اس کے لیے تیار ہوں'۔

یہ بھی پڑھیں : کرس گیل کا سنی لیونی اسٹائل ڈانس

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اس وقت دلبرداشتہ ہوجاتی ہیں جب بچوں کو غربت کی زندگی گزارتے دیکھتی ہیں ' ہوسکتا ہے ہم ہر بچے کو تحفظ نہ دے سکیں مگر اس ننھی بچی کے لیے ہم کچھ ضرور کرسکتے ہیں'۔

یہ بچی اس جوڑے کے ساتھ لگ بھگ ایک ہفتے سے رہ رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024